آج کا اخبار
ہفتہ, جولائی 25, 2026
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ موسم

لائیو: پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی سنگین صورتحال برقرار، لاہور کے متعدد علاقوں میں سیلابی پانی داخل

، لاہورکے متعدد علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔

اگست 29, 2025
in موسم
0 0
لائیو: پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی سنگین صورتحال برقرار، لاہور کے متعدد علاقوں میں سیلابی پانی داخل

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی بدستور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، لاہورکے متعدد علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے فرخ آباد، عزیز کالونی،امین پارک، افغان کالونی،شفیق آباد،مریدوالا کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

لاہور میں رنگ روڈ سے ملحقہ بادامی باغ کے علاقے میں بھی دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ چوہنگ کے مختلف علاقوں میں پانی داخل ہوچکا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شفیق آباد،دیگر علاقوں کو محفوظ بنانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سیلاب کے باعث ملتان، مظفرگڑھ، وہاڑی، چنیوٹ اور فیصل آباد سمیت کئی اضلاع میں سیلابی ریلوں نے کھڑی فصلیں تباہ کردیں۔ بستیاں پانی میں ڈوب گئیں، ہزاروں لوگ محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

چناب، ستلج اور راوی کے کنارے بسنے والے ہزاروں افراد اس وقت قدرتی آفت کی زد میں ہیں۔ زمینیں، فصلیں، مکانات اور خواب، سب پانی میں بہہ رہے ہیں۔

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے رات 11 بجے کے اعداد وشمار کے مطابق دریائے راوی پر سائفن کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 20 ہزار 627 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق شاہدرہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 2 لاکھ 19 ہزار 770 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ برج پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ چنیوٹ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 5ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 5 ہزار436 کیوسک ریکارڈکیا گیا جبکہ تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

ادھر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔انتظامیہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہے۔

ملتان میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا داخل ہونے کا امکان

ملتان میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا 24 سے 48 گھنٹوں میں شہر کی حدود میں داخل ہو سکتا ہے۔ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر بریچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر جلالپور پیروالا کی کئی بستیاں پہلے ہی زیرآب آ چکی ہیں۔ کپاس، چاول اور گنا جیسی اہم فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

دریائے چناب ملتان میں پانی کے بہاو میں اضافہ کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شیر شاہ بند اور ہیڈ محمد والا بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Previous Post

سندھ میں ہنگامی صورتحال نہیں، تیاری مکمل ہے، کچے سے لوگوں کو نکال رہے ہیں، شرجیل میمن

Next Post

راوی اور چناب میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع، پھالیہ میں 140 دیہات ڈوب گئے

مزید خبریں

دریائے سندھ میں منگل، بدھ کی رات سیلاب کا خدشہ، 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ
سندھ

دریائے سندھ میں منگل، بدھ کی رات سیلاب کا خدشہ، 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ

اگست 30, 2025
103
بارشوں کا الرٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کر دی۔
تازہ ترین

بارشوں کا الرٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کر دی۔

مارچ 27, 2026
75
کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری
موسم

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

اگست 19, 2025
57
ملتان: جلال پور پیر والا میں سیلاب داخل ہونا شروع، شہر کو خالی کرنے کے احکامات
موسم

ملتان: جلال پور پیر والا میں سیلاب داخل ہونا شروع، شہر کو خالی کرنے کے احکامات

ستمبر 8, 2025
28
حیدرآباد: سیلاب کا خدشہ، دریائے سندھ کے حفاظتی بند کے قریب رہائشیوں کو ہٹانے کیلئے اعلانات
سندھ

حیدرآباد: سیلاب کا خدشہ، دریائے سندھ کے حفاظتی بند کے قریب رہائشیوں کو ہٹانے کیلئے اعلانات

ستمبر 3, 2025
22
عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
قومی

عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

مئی 27, 2025
21
Load More
Next Post
راوی اور چناب میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع، پھالیہ میں 140 دیہات ڈوب گئے

راوی اور چناب میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع، پھالیہ میں 140 دیہات ڈوب گئے

عمرہ ویزے پر سفر کرنے والی خاتون نے سعودی عرب میں جسم فروشی کا اعتراف کر لیا
تازہ ترین

عمرہ ویزے پر سفر کرنے والی خاتون نے سعودی عرب میں جسم فروشی کا اعتراف کر لیا

جولائی 16, 2026
42
علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے آرسی ڈی کو بحال اور مزید ممالک کو رکنیت دی جائے، سید جاوید اقبال
تازہ ترین

علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے آرسی ڈی کو بحال اور مزید ممالک کو رکنیت دی جائے، سید جاوید اقبال

جولائی 8, 2026
28
ٹیکس چوری کا پتہ لگانے کے لیے بینک صارفین کے لین دین کا ڈیٹا ایف بی آر کو بھیجیں گے۔
تازہ ترین

ٹیکس چوری کا پتہ لگانے کے لیے بینک صارفین کے لین دین کا ڈیٹا ایف بی آر کو بھیجیں گے۔

جون 15, 2026
35

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS
Privacy Policy

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad