آج کا اخبار
ہفتہ, جولائی 25, 2026
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ تازہ ترین

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران گزشتہ رات سے اب تک ایک بچے سمیت مزید 5 افراد کے اعضاء برآمد کرلیے گئے ہیں

جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے، جبکہ 54 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

جنوری 19, 2026
in تازہ ترین, سیاست, معاشرت
0 0
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران گزشتہ رات سے اب تک ایک بچے سمیت مزید 5 افراد کے اعضاء برآمد کرلیے گئے ہیں

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران گزشتہ رات سے اب تک ایک بچے سمیت مزید 5 افراد کے اعضاء برآمد کرلیے گئے ہیں، جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے، جبکہ 54 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق اب تک جاں بحق افراد میں ایک خاتون شامل ہے جبکہ دیگر تمام مرد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ناقابلِ شناخت لاشوں کو امانتاً ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گل پلازہ میں مرکزی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ تاہم اس سے قبل پیر کی صبح تک آگ لگے 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود عمارت کے عقبی حصے میں سیکنڈ فلور اور گراؤنڈ فلور پر آگ موجود تھی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گل پلازہ کی عقبی سائیڈ پر فائر فائٹنگ اس وقت روک دی گئی جب آگ بجھانے کے دوران عمارت سے خطرناک آوازیں آنا شروع ہو گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت مکمل طور پر خستہ حال ہوچکی ہے اور اس کے گرنے کا شدید خدشہ ہے، اسی لیے اب صرف ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ کے قریب واقع عمارت میں آتشزدگی کے باعث ملبے تلے سے رات گئے ایک شخص کی لاش چھیپا حکام نے نکالی، جس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، جبکہ دوسری لاش ٹکڑوں کی صورت میں برآمد ہوئی جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں ہفتے کی رات سوا دس بجے آگ بھڑکی جو تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچیں تاہم آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ثابت ہوا، جبکہ آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ پولیس نے 59 مسنگ افراد کے حوالے سے مختلف افراد سے رابطہ کیا اور تمام کے اہل خانہ سے موبائل نمبرز حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق اب تک 26 افراد کی لوکیشن گل پلازہ کے قریب ملی ہے جبکہ دیگر کی لوکیشن کی اسکرونٹی جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھوئیں سے متاثر ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا، جبکہ دو فائر فائٹرز ارشاد اور بلال زخمی ہوئے جو پی این ایس شفا میں زیر علاج ہیں۔ مجموعی طور پر 30 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 13 برنس سینٹر، 15 ٹراما سینٹر اور 2 جناح اسپتال منتقل کیے گئے۔

Previous Post

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 17 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ایک بااثر شخص کو گرفتار کر لیا گیا، اے آر وائی نیوز نے بدھ کو رپورٹ کیا۔

Next Post

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
187
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جون 24, 2025
141
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
123
کراچی: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

جنوری 8, 2026
92
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔
سندھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

جون 13, 2024
83
بارشوں کا الرٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کر دی۔
تازہ ترین

بارشوں کا الرٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کر دی۔

مارچ 27, 2026
75
Load More
Next Post
سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

عمرہ ویزے پر سفر کرنے والی خاتون نے سعودی عرب میں جسم فروشی کا اعتراف کر لیا
تازہ ترین

عمرہ ویزے پر سفر کرنے والی خاتون نے سعودی عرب میں جسم فروشی کا اعتراف کر لیا

جولائی 16, 2026
42
علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے آرسی ڈی کو بحال اور مزید ممالک کو رکنیت دی جائے، سید جاوید اقبال
تازہ ترین

علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے آرسی ڈی کو بحال اور مزید ممالک کو رکنیت دی جائے، سید جاوید اقبال

جولائی 8, 2026
28
ٹیکس چوری کا پتہ لگانے کے لیے بینک صارفین کے لین دین کا ڈیٹا ایف بی آر کو بھیجیں گے۔
تازہ ترین

ٹیکس چوری کا پتہ لگانے کے لیے بینک صارفین کے لین دین کا ڈیٹا ایف بی آر کو بھیجیں گے۔

جون 15, 2026
35

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS
Privacy Policy

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad