آج کا اخبار
ہفتہ, جولائی 25, 2026
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ تازہ ترین

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ کے تمام متاثرین کی بحالی کا اعلان کر دیا۔

جنوری 19, 2026
in تازہ ترین, تجارت, معاشرت
0 0
سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ کے تمام متاثرین کی بحالی کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثا میں امداد کی فراہمی کل سے شروع ہوجائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس نے پورے شہر کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں تاحال تخریب کاری کا کوئی عنصر سامنے نہیں آیا، تاہم اگر شواہد ملے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث رات 10 بجکر 10 منٹ پر آگ لگی، مراد علی شاہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں لیکن حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 15 افراد جاں بحق، 65 لاپتہ اور 22 زخمی ہوئے جبکہ گل پلازہ سے اب تک 15 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 80 کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گل پلازہ کی عمارت کا تقریباً 40 فیصد حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور عمارت کی حالت ایسی نہیں کہ شاید اسے برقرار رکھا جا سکے، امکان ہے کہ اسے گرانا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ آگ پر تاحال 90 فیصد قابو پا لیا گیا ہے جبکہ 10 فیصد آگ اب بھی باقی ہے اور عمارت کے اندر جانے کے راستے موجود نہیں۔ انہوں نے کہاکہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیوں، 4 اسنارکلز اور 100 فائر فائٹرز نے حصہ لیا، اس دوران فائر فائٹر فرقان شہید ہوئے، جن کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ فرقان شہید کے اہل خانہ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جس میں ڈی آئی جی کراچی معاونت کریں گے۔

انکوائری کمیٹی کا مقصد کسی پر الزام لگانا نہیں بلکہ غلطیوں کی نشاندہی کرکے انہیں درست کرنا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں گی، تاہم کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ لاہور کی فرانزک لیب سے بھی تعاون اور مدد حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فائر سیفٹی آڈٹ 2024 پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس میں 145 عمارتوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ حکومت اپنے حصے کا کام پورا کرے گی اور اس واقعے سے سیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

Previous Post

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران گزشتہ رات سے اب تک ایک بچے سمیت مزید 5 افراد کے اعضاء برآمد کرلیے گئے ہیں

Next Post

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ ایک افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر پاکستانی افسردہ ہے۔ یہ غم صرف لواحقین کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اور جس کرب سے متاثرہ خاندان گزر رہے ہیں اس تکلیف کی گھڑی میں حکومت سندھ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
187
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جون 24, 2025
141
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
123
کراچی: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

جنوری 8, 2026
92
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔
سندھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

جون 13, 2024
83
بارشوں کا الرٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کر دی۔
تازہ ترین

بارشوں کا الرٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کر دی۔

مارچ 27, 2026
75
Load More
Next Post
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ ایک افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر پاکستانی افسردہ ہے۔ یہ غم صرف لواحقین کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اور جس کرب سے متاثرہ خاندان گزر رہے ہیں اس تکلیف کی گھڑی میں حکومت سندھ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ ایک افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر پاکستانی افسردہ ہے۔ یہ غم صرف لواحقین کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اور جس کرب سے متاثرہ خاندان گزر رہے ہیں اس تکلیف کی گھڑی میں حکومت سندھ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمرہ ویزے پر سفر کرنے والی خاتون نے سعودی عرب میں جسم فروشی کا اعتراف کر لیا
تازہ ترین

عمرہ ویزے پر سفر کرنے والی خاتون نے سعودی عرب میں جسم فروشی کا اعتراف کر لیا

جولائی 16, 2026
42
علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے آرسی ڈی کو بحال اور مزید ممالک کو رکنیت دی جائے، سید جاوید اقبال
تازہ ترین

علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے آرسی ڈی کو بحال اور مزید ممالک کو رکنیت دی جائے، سید جاوید اقبال

جولائی 8, 2026
28
ٹیکس چوری کا پتہ لگانے کے لیے بینک صارفین کے لین دین کا ڈیٹا ایف بی آر کو بھیجیں گے۔
تازہ ترین

ٹیکس چوری کا پتہ لگانے کے لیے بینک صارفین کے لین دین کا ڈیٹا ایف بی آر کو بھیجیں گے۔

جون 15, 2026
35

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS
Privacy Policy

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad