آج کا اخبار
منگل, اگست 5, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ سیاست

نئے رولز نافذ: ’جج کے انتخاب کیلئے جوڈیشل کمیشن سے اکثریتی ووٹ لینا ہوں گے‘

وجوہات بتانی ہوں گی کہ سب سے سینیئر یا دو سب سے سینیئر ججوں کو مقرر کیوں نہیں کیا گیا

دسمبر 24, 2024
in سیاست
0 0
نئے رولز نافذ: ’جج کے انتخاب کیلئے جوڈیشل کمیشن سے اکثریتی ووٹ لینا ہوں گے‘

جوڈیشل کمیشن کے ترمیم شدہ رولز کا حتمی ڈرافٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب جوڈیشل کمیشن رولز 2010 منسوخ ہوچکے ہیں اور جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کا نفاذ ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن رولز 2024 میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رولز 2010 کو منسوخ کیا جاتا ہے، منسوخ شدہ رولز 2010 کے تحت زیر التواء کوئی بھی معاملہ ان قواعد کے تحت زیر التواء تصور کیا جائے گا، زیر التو کوئی بھی معاملہ جہاں تک ممکن ہو ان قواعد کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا سیکرٹریٹ سپریم کورٹ بلڈنگ یا چیئر پرسن کے طے کردہ کسی اور مقام پر قائم ہوگا، جوڈیشل کمیشن سیکرٹریٹ کے ریکارڈ کو محفوظ کیا جائے گا، کسی شخص کی بطور جج تقرری کے لیے میرٹ کا تعین آئین کے تحت جج کے حلف کے مطابق کیا جائے گا۔

اراکین پارلیمنٹ اور اہل خانہ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب

رولز میں کہا گیا ہے کہ نامزد فرد کے میرٹ کا جائزہ لیتے وقت پیشہ ورانہ قابلیت، تجربہ، قانونی مہارت کو دیکھا جائے گا، کسی فرد کو جج نامزد کرتے وقت اس کی کارکردگی، ابلاغی مہارت، دیانت داری کو دیکھا جائے گا، ہائی کورٹس میں ججوں کی تقرری کے لیے نامزدگیوں اور حتمی فیصلے کے دوران وکلا اور عدالتی افسران کی مناسب نمائندگی یقینی بنائی جائے گی۔

رولز کے مطابق عدالتی افسران کے معاملے میں طے شدہ قابلیت اور معیار کے ساتھ سنیارٹی کو بھی مدنظر رکھا جا سکتا ہے، ایڈیشنل جج کو کنفرم کرنے کیلئے اس کے فیصلوں کی تعداد، معیار، اخلاقیات کا جائزہ لیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کے مطابق جوڈیشل کمیشن سیکرٹریٹ سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور وفاقی شرعی عدالت میں ججوں کی متوقع اور خالی آسامیوں کا ریکارڈ رکھے گا، سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے لیے چیئر پرسن خالی آسامیوں کی تعداد کا تعین کریں گے، نامزدگیاں طلب کی جائیں گی جبکہ ہائی کورٹس یا وفاقی شرعی عدالت میں ججوں کی تقرری کے لیے چیئرپرسن متعلقہ چیف جسٹس سے مشاورت کریں گے، اگر کوئی رکن دوسرے یا تیسرے سینیئر جج کو نامزد کرتا ہے تو اسے وجوہات بیان کرنی ہوں گی، نامزدگی خط میں وجوہات دینی ہوں گی کہ سب سے سینیئر جج یا دو سب سے سینیئر ججوں کو نامزد کیوں نہیں کیا گیا۔

رولز میں کہا گیا ہے کہ اگر کمیشن سب سے سینیئر جج کو چیف جسٹس مقرر نہیں کرتا تو کمیشن کو اس بات کی وجوہات بتانی ہوں گی، وجوہات بتانی ہوں گی کہ سب سے سینیئر یا دو سب سے سینیئر ججوں کو مقرر کیوں نہیں کیا گیا، نامزدگیاں اس تاریخ کے 15 دن کے اندر سیکرٹریٹ کو جمع کرائی جائیں گی جس دن نامزدگیاں طلب کی گئی ہوں۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس: تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی تجویز سات چھ ووٹ سے مسترد

رولز کے مطابق مقررہ وقت کے بعد موصول ہونے والی نامزدگیاں کمیشن کے سامنے غور کے لیے پیش نہیں کی جائیں گی، جوڈیشل کمیشن سیکرٹریٹ مقررہ وقت کے اندر موصول ہونے والی نامزدگیوں پر رپورٹس لے گا، کمیشن دو سول انٹیلیجنس ایجنسیوں سے نامزد افراد کے عمومی پس منظر کے بارے میں رپورٹس بھی حاصل کرے گا، سول ایجنسیوں کی رپورٹس میں منفی تبصرے کی صورت میں متعقلہ افسر کو معاون مواد فراہم کرنا ہوگا، متعلقہ افسر کو رپورٹ پر اپنے نام اور عہدے کے ساتھ دستخط کرنے ہوں گے اور حاصل کردہ رپورٹس سیکرٹریٹ کی تحویل میں رہیں گی۔

رولز میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹس کمیشن کے اجلاس میں غور اور نامزدگیوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پیش کی جائیں گی، سیکرٹریٹ کمیشن کے غور کے لیے نامزدگیوں کی 2 مجموعی فہرستیں تیار کرے گا، سیکرٹری جوڈیشل کمیشن تمام اراکین کو کمیشن کے اجلاس سے 14 دن پہلے ایجنڈے اور معاون مواد کے ساتھ اطلاع دیں گے، اجلاس کے لیے کورم کمیشن کے کل اراکین کی اکثریت پر مشتمل ہوگا۔

رولز کے مطابق چیئرپرسن کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کو منظم کریں گے، چیئرپرسن یقینی بنائیں گےکہ تمام اراکین کو غورکے دوران اپنی رائے کے اظہار کا مساوی موقع دیا جائے، جوڈیشل کمیشن نامزدگیوں پر منظم انداز میں غور کرے گا جس کی ترتیب چیئرپرسن طے کریں گے، کمیشن کسی نامزد فرد سے متعلق اضافی معلومات طلب کر سکتا ہے اگر اسے ضروری سمجھا جائے، غور و خوض کے بعد نامزدگیوں پر ووٹنگ شو آف ہینڈ کے ذریعے کی جائے گی، نامزد فرد کو منتخب ہونے کے لیے کمیشن کی اکثریت کے ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

رولز میں کہا گیا ہے کہ اگر نامزد فرد مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کر سکے تو کمیشن نامزد افراد کے درمیان ایک اضافی ووٹنگ کا عمل منعقد کرے گا، ہر خالی آسامی کے لیے دو سے زیادہ نامزد افراد شامل نہیں ہوں گے، سیکرٹری جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی، فیصلے، اور ووٹنگ کے نتائج کے منٹس تیار کریں گے،اجلاس کے دو دن کے اندر نامزد افراد کے نام وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری مزید کارروائی کے لیے بھیجیں گے، جب تک کمیشن کوئی اور ہدایت نہ دے تمام کارروائیاں بند کمرے میں منعقد ہوں گی۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور، آئندہ اجلاس میں پی ٹی آئی سے چارٹر آف ڈیمانڈ طلب

رولز میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے صرف فیصلے کو مختصر شکل میں کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا، اراکین کمیشن کے اجلاسوں میں ہونے والی بحث و مباحثہ کے مواد کو ظاہر نہیں کریں گے، کمیشن اکثریت سے فیصلہ کر سکتا ہے کہ مخصوص کارروائیاں یا کچھ حصہ عوام کے سامنے کیا جائے، چیئرپرسن جوڈیشل کمیشن کے اراکین میں سے ایک یا زیادہ کمیٹیاں تشکیل دے سکتا ہے۔

رولز کے مطابق کمیٹیاں تشکیل دینے کا مقصد کمیشن کے فرائض سے متعلق مخصوص کاموں کو انجام دیا جاسکے یا خاص مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے، ہرکمیٹی کے لیے اختیارات کی وضاحت ہوگی جس میں اس کےکام کا مقصد، دائرہ کار اور مکمل کرنے کا وقت شامل ہوگا، کسی کمیٹی کے فیصلے یا سفارشات کمیشن کی منظوری سے مشروط ہوں گی، اگر قواعد پر عمل میں شبہ پیدا ہو تو اسے آئین کے تحت کمیشن کے خصوصی یا عمومی حکم کے ذریعے حل کیا جائے گا، اس کیلئے احکامات کمیشن کے کم از کم دو تہائی اراکین کی منظوری سے جاری کیے جائیں گے، کمیشن کے خصوصی یا عمومی احکامات کا ریکارڈ سیکرٹریٹ میں محفوظ کیا جائے گا۔

Previous Post

گلوکار شان کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

Next Post

عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خواجہ سراؤں پر قہر ڈھانے کو تیار

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
75
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج

مئی 9, 2025
28
سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار
سندھ

سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار

مارچ 20, 2025
20
اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت !  تحقیقات کا دائرہ وسیع  متعدد افراد سے پوچھ گچھ جاری
سیاست

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ! تحقیقات کا دائرہ وسیع متعدد افراد سے پوچھ گچھ جاری

جولائی 15, 2025
19
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کا چالان  کردیا گیا
سیاست

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کا چالان کردیا گیا

جولائی 8, 2025
19
نیپرا کی کے الیکٹرک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
سیاست

نیپرا کی کے الیکٹرک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

مئی 30, 2025
14
Load More
Next Post
منصب سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو قیامت ٹوٹے گی، ٹرمپ کی دھمکی

عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خواجہ سراؤں پر قہر ڈھانے کو تیار

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔
تازہ ترین

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔

اگست 5, 2025
0
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت  برآمد,
تازہ ترین

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد,

جولائی 27, 2025
14
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
33

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad