آج کا اخبار
ہفتہ, جولائی 25, 2026
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ تازہ ترین

بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج

پہلگام حملے کے بعد پاکستان آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی جسے بھارت نے مسترد کردیا، ترک میڈیا کو انٹر ویو

مئی 9, 2025
in تازہ ترین, سیاست, قومی
0 0
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے لینے کی کوشش کرتا ہے، پہلگام حملے کے بعد پاکستان آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی جسے بھارت نے مسترد کردیا۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، حکومت پاکستان نے آزادانہ اورغیر جانبدارتحقیقات کی پیش کش کی، بھارت نے پاکستان کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا، بھارت کی جانب سےپاکستان پر بغیرثبوت الزام کا سلسلہ بندہونا چاہئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے کی کوشش کرتا ہے، بھارت نے پاکستان پر حملہ بغیر کسی قابل اعتبار ثبوت کیا، بھارت نے مساجد پر بمباری کی، خواتین اور بچوں کو شہید کیا، بھارت سے مطالبہ ہے کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدارملک کو پیش کرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھارتی گولہ باری کا سامنا ہے اور بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بدقسمتی سے وہ جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان صرف چھوٹے ہتھیاروں سے جواب دے رہا ہے، ڈرون، راکٹ یا بڑے حملے نہیں کیے جا رہے، پاکستان لائن آف کنٹرول پر صرف اُن بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو پاکستانی علاقے میں فائرنگ کر رہی ہیں، یہ کارروائی صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ ہم صرف چھوٹے ہتھیاروں کے ذریعے چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ کسی بڑے حملے جیسا نہیں ہے جیسا کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے ایک سنسنی پھیلائی ہے، بھارت کی جانب سے ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے کہ پاکستان نے ڈرون، طیارے اور بین الاقوامی سرحد پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، یہ سراسر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے جس کے کوئی ثبوت موجود نہیں، یہ بہت مضحکہ خیز ہے

Previous Post

’طلاق کے بعد کمزور نہیں، مضبوط بن گئی ہوں‘، جنیفر لوپیز

Next Post

رابعہ کلثوم کا بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو ’چپیڑیں‘ مارنے کا اعلان

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
187
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جون 24, 2025
141
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
123
کراچی: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

جنوری 8, 2026
92
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔
سندھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

جون 13, 2024
83
بارشوں کا الرٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کر دی۔
تازہ ترین

بارشوں کا الرٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کر دی۔

مارچ 27, 2026
75
Load More
Next Post
رابعہ کلثوم کا بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو ’چپیڑیں‘ مارنے کا اعلان

رابعہ کلثوم کا بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو ’چپیڑیں‘ مارنے کا اعلان

عمرہ ویزے پر سفر کرنے والی خاتون نے سعودی عرب میں جسم فروشی کا اعتراف کر لیا
تازہ ترین

عمرہ ویزے پر سفر کرنے والی خاتون نے سعودی عرب میں جسم فروشی کا اعتراف کر لیا

جولائی 16, 2026
42
علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے آرسی ڈی کو بحال اور مزید ممالک کو رکنیت دی جائے، سید جاوید اقبال
تازہ ترین

علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے آرسی ڈی کو بحال اور مزید ممالک کو رکنیت دی جائے، سید جاوید اقبال

جولائی 8, 2026
28
ٹیکس چوری کا پتہ لگانے کے لیے بینک صارفین کے لین دین کا ڈیٹا ایف بی آر کو بھیجیں گے۔
تازہ ترین

ٹیکس چوری کا پتہ لگانے کے لیے بینک صارفین کے لین دین کا ڈیٹا ایف بی آر کو بھیجیں گے۔

جون 15, 2026
35

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS
Privacy Policy

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad