پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آچکی، مسلح افواج دفاع کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل
مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کے لئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، انہوں جدید ڈرونز، الیکٹرانک وارفیئر اور سرویلنس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر روہی ای اسکلز لرننگ حب اور اے پی ایس عباسیہ کیمپس کا افتتاح کیا گیا جب کہ ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا اعلان بھی کیا گیا اور معیاری تعلیم سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر حاضری بھی دی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حیدراباد کی اواز واحد علی کے ساتھ










