بلوچستان بھر میں ایرانی تیل فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں پمپ سیل
کوئٹہ/صوبے بھر میں ایرانی تیل فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران گوادر، قلات، تُربَت، پنجگور سمیت کئی اضلاع میں ہزاروں پٹرول پمپ سیل کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بارڈر سے تیل کی تجارت پر مکمل پابندی لگنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے روزگار کے مواقع مزید محدود ہونے کا خدشہ ہے۔
ایرانی تیل کی فروخت سے وابستہ افراد اور کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔ صوبے میں پہلے ہی معاشی حالات خراب ہیں اور ایسے فیصلے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں
۔
سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومتی پالیسیوں کو عوام دشمن قرار دیا ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام کے روزگار کے تمام ذرائع بند کرنا غیر سنجیدہ اور ناقابلِ قبول عمل ہے، اور حکومت کو چاہیے کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرے










