عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذی الحجہ 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، محکمہ اسپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران شریک ہیں۔
رویت ہلال کمیٹی نماز مغرب کے بعد چاند کی رویت دیکھے گی جس کے بعد چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے قوی امکانات
علاوہ ازیں، زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عید الاضحیٰ کے چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس میں منعقد کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں، سپارکو نے ماہ ذی الحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے ’ سائنسی تجزیے، فلکیاتی ڈیٹا، اور جدید مشاہداتی تکنیکوں’ کی بنیاد پر ایک پیش گوئی جاری کی تھی۔
پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان سپارکو کی جانب سے جای بیان میں کہا گیا تھا کہ ذی الحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ عید الاضحیٰ کا تہوار پورے پاکستان میں 7 جون کو منائے جانے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں شہری چاند نظر آنے کے اعلان کے منتظر ہیں جبکہ مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بھی بڑھتا جا رہا ہے