آج کا اخبار
منگل, اگست 5, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ تازہ ترین

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان بری

اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز بھی مقدمہ سے بری ہوگئے

نومبر 13, 2024
in تازہ ترین, سیاست
0 0
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان بری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان، اسد قیصر، شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی جس میں اسد قیصر، شیخ رشید اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے اسد قیصر اور دیگر ملزمان کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔..

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے سے بری کردیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس
اگست 2022 میں عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری اور اے آر وائی نیوز کے لائسنس کی منسوخی کے خلاف عوام سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی تھی، جس کے فوراً بعد پولیس نے دارالحکومت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔

تاہم پابندیوں کے باوجود علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد پی ٹی آئی سربراہ کی قیادت میں ریلی میں شرکت کے لیے نکلی تھی، جلوس زیرو پوائنٹ سے شروع ہو کر ایف نائن پارک پہنچا جہاں عمران خان نے اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔

بعدازاں اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 20 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف ریلی نکال کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد انور کی طرف سے دائر کی گئی شکایت میں کنٹرول آف لاؤڈ اسپیکر اور ساؤنڈ ایمپلیفائر ایکٹ 1965 کی دفعہ 2 بھی شامل کی گئی تھی۔

شکایت گزار کے مطابق پی ٹی آئی کے تقریباً ایک ہزار سے 12 سو حامی ’عمران کے حکم پر‘ اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ انٹرچینج کے قریب جمع ہوئے تھے اور پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

اے ایس آئی نے کہا تھا کہ وہ شہباز گل کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے سڑک بلاک کر کے رہائشیوں کو ’ڈرایا اور دھمکیاں‘ دیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مسافروں کو علاقے سے گزرنے سے روکا جس سے ان کی روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور ریلی کے شرکا نے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرتے ہوئے، حکومت مخالف نعرے لگائے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا تھا کہ ریلی کے دوران اسلام آباد پولیس نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کیے تھے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پولیس کے اعلان پر کان نہیں دھرے اور لاؤڈ اسپیکر پر نعرے لگاتے ہوئے حامیوں کو ایف-9 پارک لے گئے۔

Previous Post

بٹ کوائن 90 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گیا، کہاں رکے گا؟

Next Post

نومنتخب صدر ٹرمپ کی بائیڈن سے پہلی ملاقات میں صحافیوں کا احتجاج.-

مزید خبریں

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جون 24, 2025
121
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
75
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔
سندھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

جون 13, 2024
64
راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا
بین الاقوامی​

راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا

مئی 27, 2025
47
بریکنگ نیوز آپ کو دینے کے صارم برنے کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ امریکہ سے پاکستان میں ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ نے صارم برنی کو تحفہ کر لیا ہے۔ صارم برنی پر انتہائی سنگین نویت کے لیے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کافی آرسے سے انکی نظر تھی صارم برنی پر اور اب موکا ملا انکو گرفتار کرنے کا۔ صارم برنی پر الزم ہے کے وو غم ترین سے نو مولود بچون کو حاصل کرتے رہتے ہیں۔
تازہ ترین

سارم برنی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

جون 5, 2024
44
ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر
تازہ ترین

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر

اپریل 23, 2024
38
Load More
Next Post
نومنتخب صدر ٹرمپ کی بائیڈن سے پہلی ملاقات میں صحافیوں کا احتجاج.-

نومنتخب صدر ٹرمپ کی بائیڈن سے پہلی ملاقات میں صحافیوں کا احتجاج.-

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔
تازہ ترین

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔

اگست 5, 2025
0
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت  برآمد,
تازہ ترین

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد,

جولائی 27, 2025
14
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
33

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad