آج کا اخبار
منگل, جولائی 28, 2026
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ تازہ ترین

دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہونے والے ’رنگین مزاج‘ ٹرمپ

تین شادیاں کیں اور مبینہ 26 خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات رہا۔

نومبر 8, 2024
in تازہ ترین
0 0
دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہونے والے ’رنگین مزاج‘ ٹرمپ

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور رنگین مزاج ارب پتی کے طور پر ہمیشہ پلے بوائے کی شہرت رہی ہے۔ انہوں نے تین شادیاں کیں اور ان پر 26 خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی دوسری اہلیہ نے ان کے افیئرز کے بعد طلاق لے لی، جبکہ تیسری اہلیہ کی موجودگی میں ٹرمپ کا ایک پورن اسٹار کے ساتھ تعلق رہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پانچ اولادیں ہیں؛ پہلی بیوی سے تین بچے ہیں، جبکہ دوسری اور تیسری اہلیہ سے ایک ایک بچہ ہے۔ وہ حسین ماڈلز کے جھرمٹ اور شاندار عملے کی خدمات حاصل کرتے رہے، جن میں ایک سابقہ ملکہ حسن بھی ان کی سیکرٹری رہی۔

78 سالہ ٹرمپ 1996 سے 2016 تک مس یونیورس مقابلہ حسن کے انعقاد کرنے والی تنظیم کے مالک تھے۔ ان پر 1970 سے اب تک کم از کم 26 خواتین نے جنسی ہراسانی کا الزام بھی لگایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تین شادیاں کیں۔ انہوں نے چیک ماڈل اور ایتھلیٹ ایوانا زیلنیکووا سے 1977 میں شادی کی، جن سے ان کے تین بچے ہیں: ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا، اور ایرک۔ یہ شادی 1990 میں ایک مہنگی طلاق پر ختم ہوئی، کیونکہ ایوانا کو ٹرمپ کے رومانوی تعلقات کا علم ہوگیا تھا۔

1993 میں ٹرمپ نے اداکارہ مارلا میپلز سے شادی کی، جن سے ان کی ایک بیٹی ٹفنی ہے۔ یہ شادی بھی 1999 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

ٹرمپ نے سلووینیا سے تعلق رکھنے والی اپنی موجودہ اہلیہ میلانیا ناس سے 2005 میں شادی کی اور ان کا ایک بیٹا بیرن ولیم ٹرمپ ہے۔ تاہم، ان پر لگنے والے جنسی نوعیت کے الزامات انہیں نہیں چھوڑتے۔ دو مختلف عدالتوں میں جیوری نے فیصلہ سنایا کہ ٹرمپ نے مصنفہ ای جین کیرول کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تردید کر کے ہتک عزت کی ہے، اور انہیں مجموعی طور پر 88 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر چکے ہیں۔

ایک اور تنازع سٹورمی ڈینیئل نامی پورن انڈسٹری کی سابق اداکارہ سے جڑا ہوا ہے، جن کا دعویٰ ہے کہ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ بعد میں، جب ٹرمپ صدارتی امیدوار بنے، تو انہوں نے اپنے وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے 130,000 ڈالر اس شرط پر ادا کیے کہ وہ ٹرمپ سے تعلق کو ظاہر نہیں کریں گی۔ اس ادائیگی کو چھپانے کے الزام میں ٹرمپ کو مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔

یہ واقعات ٹرمپ کی زندگی کے متنازعہ پہلوؤں کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کی سیاسی حیثیت پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید بحث و مباحثہ جاری ہے۔

Previous Post

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے

Next Post

کچے کے یوٹیوبر ڈاکو شاہد لُنڈ کی ہلاکت کی اصل کہانی سامنے آگئی

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
187
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جون 24, 2025
141
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
123
کراچی: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

جنوری 8, 2026
96
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔
سندھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

جون 13, 2024
83
بارشوں کا الرٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کر دی۔
تازہ ترین

بارشوں کا الرٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کر دی۔

مارچ 27, 2026
75
Load More
Next Post
کچے کے یوٹیوبر ڈاکو شاہد لُنڈ کی ہلاکت کی اصل کہانی سامنے آگئی

کچے کے یوٹیوبر ڈاکو شاہد لُنڈ کی ہلاکت کی اصل کہانی سامنے آگئی

عمرہ ویزے پر سفر کرنے والی خاتون نے سعودی عرب میں جسم فروشی کا اعتراف کر لیا
تازہ ترین

عمرہ ویزے پر سفر کرنے والی خاتون نے سعودی عرب میں جسم فروشی کا اعتراف کر لیا

جولائی 16, 2026
45
علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے آرسی ڈی کو بحال اور مزید ممالک کو رکنیت دی جائے، سید جاوید اقبال
تازہ ترین

علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے آرسی ڈی کو بحال اور مزید ممالک کو رکنیت دی جائے، سید جاوید اقبال

جولائی 8, 2026
28
ٹیکس چوری کا پتہ لگانے کے لیے بینک صارفین کے لین دین کا ڈیٹا ایف بی آر کو بھیجیں گے۔
تازہ ترین

ٹیکس چوری کا پتہ لگانے کے لیے بینک صارفین کے لین دین کا ڈیٹا ایف بی آر کو بھیجیں گے۔

جون 15, 2026
35

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS
Privacy Policy

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad