آج کا اخبار
جمعہ, نومبر 28, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ سیاست

بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو تیسرا خط، پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کی تصدیق

خط میں الیکشن میں اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا گیا

فروری 13, 2025
in سیاست, قومی
0 0
بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو تیسرا خط، پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کی تصدیق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے گئے ہیں جو آج سامنے آجائیں گے، عامر ڈوگر کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے، شیر افضل مروت کے بارے میں فیصلے کی تردید یا تصدیق نہیں کریں گے، اس پر پارٹی اپنا مؤقف دیدے گی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا تیسرا خط 6 پوائنٹس پر مشتمل ہوگا، عمران خان نے خط کے لیے تمام پوائنٹس نوٹ کروا کے اس سے متعلق ہدایات دے دی ہیں، خط میں ڈیپ سٹرکچرل ریفارمز، الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں جمہوریت کونقصان سمیت دیگر پوائنٹس شامل ہوں گے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقع پر ہم آج بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہیں، آٹھ فروری کے بعد پنجاب میں چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، وزیر آباد میں پولیس نے ہمارے ایک کارکن کا جنازہ نہیں پڑھنے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت آج پارٹی کے دیگر لیڈرز جی ایچ کیو کیس میں پیش ہوئے ہیں، عامر ڈوگر کو اپوزیشن کے ساتھ مزاکراتی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے، سیاسی کمیٹی میں کچھ نئے ممبران کے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی کی جانب سے آج باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

آرمی چیف کو بانی پی ٹی آئی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، سیکیورٹی ذرائع

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ آئی ایل ایف کے صدر انتظار پنجوتھہ کو آج جیل میں نہیں جانے دیا گیا، وکلاء کو جیل ٹرائل میں نہیں جانے دیا جارہا، صحافیوں میں بھی پک اینڈ چوز کیا جاتا ہے، ہم جی ایچ کیو کیس میں بھی اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کرینگے، 26 ویں ترمیم کے بعد نظام عدل زمین بوس ہوگیا ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط جاری کیا ہے، خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے تیسرے خط کے مندرجات آج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی نے کہا ہے دہشت گردی رول آف لا نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، بانی نے کہا ہے 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں، بانی نے کہا ہے 20 ارب ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا ہے، بانی نے کہا ہم نے جب حکومت چھوڑی معیشت کی گروتھ 6 اشاریہ 4 فیصد تھی، بانی نے کہا ہے کوٹ پیکنگ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے کی جارہی ہے۔

ملزمان نے علی گنڈاپور اور دیگر کی ایما پر جی ایچ کیو پر حملے کا اعتراف کیا، عدالت میں بیان

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی نے کہا ہے قانون ورلڈ پروجیکٹ انڈیکس پر پاکستان 140 ویں نمبر ہے، شیر افضل مروت کے حوالے سے پارٹی اپنا موقف دے دے گی، ہم شیر افضل مروت کے بارے فیصلے کی تردید یا تصدیق نہیں کرینگے، شیر افضل مروت کا معاملہ پارٹی کا انٹرنل معاملہ ہے پارٹی اس پر اپنا موقف دے دے گی۔

Previous Post

مشی خان ڈکی بھائی کے خلاف کیوں ایکشن لینا چاہتی ہیں؟

Next Post

مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
152
اسـرائیـلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کے 450 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا، ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں
بین الاقوامی​

اسـرائیـلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کے 450 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا، ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں

اکتوبر 3, 2025
35
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

جولائی 16, 2025
35
💥پشاور: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید مبینہ طور پر اغوا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مقدمہ درج
تازہ ترین

💥پشاور: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید مبینہ طور پر اغوا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مقدمہ درج

اکتوبر 7, 2025
32
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج

مئی 9, 2025
31
27ویں آئینی ترمیمی بل 2025 کا مسودہ سامنے آگیا
تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیمی بل 2025 کا مسودہ سامنے آگیا

نومبر 8, 2025
29
Load More
Next Post
مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟

مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟

بین الاقوامی​

بالی ووڈ کے لیجینڈ اداکار دھرمیندر نہیں رہے

نومبر 25, 2025
9
پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خود.کش حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک ، 3 جوان شہید
تازہ ترین

پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خود.کش حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک ، 3 جوان شہید

نومبر 24, 2025
11
4  ملزمان کی پھانسی کی سزائیں کالعدم قرار، توہین رسالت کے مقدمے میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تازہ ترین

4 ملزمان کی پھانسی کی سزائیں کالعدم قرار، توہین رسالت کے مقدمے میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا

نومبر 22, 2025
9

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad