آج کا اخبار
منگل, جولائی 22, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ کھیل

محسن نقوی کے ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے پر پی سی بی میں اندرونی جھگڑے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

محسن نقوی کو آئی سی سی کے ہتھکنڈوں کو قبول نہیں کرنا چاہئے، پی سی بی اراکین ناراض

دسمبر 15, 2024
in کھیل
0 0
محسن نقوی کے ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے پر پی سی بی میں اندرونی جھگڑے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار پر چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے ایک ہائبرڈ فارمیٹ قبول کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اندرونی جھگڑے شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی خبر رساں ایجنسی ”آئی اے این ایس“ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی سی بی کے بہت سے ممبران ہائبرڈ فارمیٹ کو قبول کئے جانے کے فیصلے سے ناخوش ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 10: پلاٹینیم کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے نام فائنل

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کی تصدیق کر دی ہے، جس کے تحت بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا جبکہ باقی ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

فارمولے تحت پاکستان کو کولمبو میں 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے میچز کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پاکستان کو 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ایونٹ کی میزبانی کے حقوق بھی دیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے اس فارمولے کو قبول کرنے کے بعد پی سی بی کے اندر ہائبرڈ ماڈل پر لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

ٹی 20 میچ میں نامناسب حرکت پر افغان آل راؤنڈرر کو جرمانہ

آئی اے این ایس نے بتایا کہ بعض ارکان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کو آئی سی سی کے ہتھکنڈوں کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی کے طریقے سے خوش نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2027 کے بعد خواتین کے کرکٹ ٹورنامنٹ کی پیشکش ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کا معاوضہ نہیں ہے۔

2024 میں کن کھلاڑیوں کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا، ’اب کہا جا رہا ہے کہ 2027 یا 2028 میں پاکستان کو خواتین کا ورلڈ کپ دیا جائے گا۔ ہر کوئی کہے گا، ’واہ جی واہ! یہ بہت اچھا ہے، ایک نہیں بلکہ دو آئی سی سی ایونٹس (پاکستان میں)۔ لیکن اس طرح کے ایونٹس کا فائدہ کیا ہے؟ تاکہ 2026 میں پاکستانی ٹیم ہندوستان جائے اور ہندوستانی خواتین کی ٹیم پاکستان آئے اور براڈ کاسٹرز کا کوئی نقصان نہ ہو‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک لالی پاپ ہے جو آئی سی سی پی سی بی کو دے رہا ہے… کہ اگر آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں تو تحریری طور پر کچھ نہ مانگیں اور ہم آپ کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ دیں گے‘۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ ہمیں اگلے سال ہونے والا ایشیا کپ مانگنا چاہئیے، پی سی بی کو ویمنز ورلڈ کپ یا انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اگر پی سی بی اس لالی پاپ کو قبول کرتا ہے تو وہ نقصان اٹھائیں گے۔

Previous Post

ارچنا سنگھ کا یوٹیوب چینل لانچ کے پہلے دن ہی ہیک

Next Post

پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں تبدیلی

مزید خبریں

تنازع حل:نئے آئی جی اسلام آباد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
کھیل

تنازع حل:نئے آئی جی اسلام آباد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اپریل 23, 2024
39
ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر
تازہ ترین

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر

اپریل 23, 2024
38
پی این ایس سی کا تیل بردار جہاز سری لنکا میں کب سے خراب کھڑا ہے ، کتنا نقصان ہو چکا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تازہ ترین

پی این ایس سی کا تیل بردار جہاز سری لنکا میں کب سے خراب کھڑا ہے ، کتنا نقصان ہو چکا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

اپریل 23, 2024
30
چیمپئنز ٹرافی: گروپ بی میں کون سی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے چانسز زیادہ ہیں؟
انٹرٹینمنٹ

چیمپئنز ٹرافی: گروپ بی میں کون سی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے چانسز زیادہ ہیں؟

فروری 26, 2025
18
پاکستانیوں کو حکومت اتنی مہنگی بجلی کیوں دے رہی ہے ؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
کھیل

پاکستانیوں کو حکومت اتنی مہنگی بجلی کیوں دے رہی ہے ؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

اپریل 22, 2024
12
غزہ میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف ایران نے مضبوط موقف اپنایا ، وزیراعظم  شہبازشریف
تازہ ترین

غزہ میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف ایران نے مضبوط موقف اپنایا ، وزیراعظم  شہبازشریف

اپریل 23, 2024
10
Load More
Next Post
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں تبدیلی

نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
15
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
28
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

جولائی 16, 2025
9

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad