اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران نصف شب کے بعد سری نگرہائی وے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے گاڑی رینجرزاہلکاروں پر چڑھادی، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچ رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں۔
اسلام آباد میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے اور شر پسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔
علی الصبح سیکورٹی فورسز نے اچانک ڈی چوک صحافیوں سے خالی کروا کر اسے سیل کردیا۔
یہ صورت حال پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے 26 نمبر چونگی سے گزر کر سرینگر ہائی وے پر آگے بڑھنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی شر پسندوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید، پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں اب تک سو سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جس میں متعدد شدید زخمی ہیں۔