اسلام آباد (صباح نیوز) نئی سینیٹ کا پارلیمانی بزنس کے حوالے سے باقاعدہ سیشن آج شروع ہو گا‘ اجلاس نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہو گا ۔ چیئرمین سینیٹ کی طرف سے پارلیمانی بزنس کے ضمن میں اہم اعلان متوقع ہے جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا فوری طور پر نوٹیفیکیشن کے اجراء کا قوی امکان ہے ۔ پارلیمانی بزنس کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کی ایوان کی جماعتوں سے مشاورت متوقع ہے۔