اسلام آباد (ویب ڈیسک)جنرل ایوب خان سے لے کر نواز شریف تک، متعدد حکمرانوں کے دور میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستان کے مایہ ناز بیوروکریٹ روئیداد خان گزشتہ روز انتقال کرگئے ،ان کے انتقال پر اصفہانی آئلز کے مجامد علی نے تعزیت کا اظہار کی اور روئیداد خان کی قومی خدمات پر خصوصی بلاگ لکھا ۔
بلاگ میں مجامد علی نے لکھا کہ روئیداد خان کے قلم میں تبدیلی کی طاقت تھی،ملک و قوم کیلیےان کی خدمات تاریخی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، ان کے انتقال سے عظیم خلاء پیدا ہو گیا ہے ۔ انکی وفات پر ہم’انا للہ و انا الیہ راجعون‘ کا ورد کرتے ہوئے فرمان الٰہی کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہیں، روئیدادخان اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن ان کی خدمات آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ بنیں گی،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے، ان کی یاد ایک روشن کل کے لیے امید کی کرن بنےگی، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین