اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 5 بجے سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس کے لئے 7نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر شذرا منصب،عقیل ملک اور دیگر کا ننکانہ صاحب میں تجاوزات،فضل محمد خان اور عامر ڈوگر کا چارسدہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں سے تباہی کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہیں۔