آج کا اخبار
جمعرات, اگست 28, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ سیاست

عمران خان مستقبل قریب میں رہا ہوتے نظر نہیں آرہے: حکومتی شخصیات مطمئن

اسلام آباد: حکومت کے متعلقہ حکام مطمئن ہیں کیونکہ وہ عمران خان کو مستقبل قریب میں جیل سے رہا ہوتا نہیں دیکھ رہے۔

اگست 22, 2025
in سیاست
0 0

پاکستانعمران خان مستقبل قریب میں رہا ہوتے نظر نہیں آرہے: حکومتی شخصیات مطمئن
عمران خان مستقبل قریب میں رہا ہوتے نظر نہیں آرہے: حکومتی شخصیات مطمئن
پی ٹی آئی اور اس کے حامی بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن مستقبل قریب میں ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ فوٹو فائل
اسلام آباد: حکومت کے متعلقہ حکام مطمئن ہیں کیونکہ وہ عمران خان کو مستقبل قریب میں جیل سے رہا ہوتا نہیں دیکھ رہے۔

جس وقت پی ٹی آئی سپریم کورٹ کی طرف سے 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت پر خوشی منا رہی ہے، اس وقت دوسری جانب کے حالات پارٹی کیلئے باعثِ اطمینان نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی اور اس کے حامی بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن مستقبل قریب میں ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

اعلیٰ عدلیہ کی اعلانیہ پالیسی کے مطابق، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کئی ماہ بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں متوقع ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ یہ اپیلیں آئندہ سال سماعت کیلئے مقرر کی جائیں گی۔ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی یہ ہدایت دے چکی ہے کہ مختلف نوعیت کی اپیلوں کو ترجیح دی جائے، جس سے عمران خان کے کیس کی فوری سماعت کا معاملہ غیر اہم ہو چکا ہے۔

میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئی تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں 279 فوجداری اپیلیں زیرِ التواء ہیں۔ ان میں 63 اپیلیں سزائے موت کیخلاف کیسز، 73 اپیلیں عمر قید سے متعلق، 88 اپیلیں (جن میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں بھی شامل ہیں) سات سال یا اس سے زائد سزا سے متعلق ہیں، اور 55 اپیلیں ان قیدیوں کی ہیں جنہیں سات سال تک کی قید سنائی جا چکی ہے۔

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اپیل، جس میں انہیں 14 سال کی سزا سنائی گئی تھی، تیسرے گروپ میں آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سب سے پرانا کیس، جو 2017 کا سزائے موت کیخلاف اپیل کے حوالے سے ہے، تاحال سماعت کا منتظر ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی پالیسی کے مطابق ہر کیس کو اسی ترتیب سے مقرر کیا جاتا ہے جو رجسٹرار آفس کی فہرست میں اس کے دائر ہونے کی تاریخ کے حساب سے طے کی جاتی ہے۔ اس میں لائن توڑنے کی گنجائش نہیں۔

نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی (این جے پی ایم سی) کی واضح ہدایت یہ ہے کہ پرانے اور زیادہ سنگین سزاؤں والے کیسز پہلے نمٹائے جائیں۔

این جے پی ایم سی کے 9 دسمبر 2022 کو ہونے والے 51 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6 فروری 2023 کو ایک ’’فکسیشن پالیسی‘‘ مرتب کی تاکہ زیرِ التواء مقدمات جلد نمٹائے جا سکیں۔

قیدیوں کی اپیلوں کے حوالے سے، این جے پی ایم سی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنی ’’فکسیشن پالیسی‘‘ میں شامل کیا۔ کمیٹی نے اعلیٰ عدالتوں سے کہا تھا کہ دو سال سے زائد عرصے سے زیرِ التواء اپیلوں اور اَن کنفرم سزائے موت پانے والے قیدیوں کے مقدمات جلد نمٹائے جائیں۔

کمیٹی نے مزید کہا تھا کہ قیدیوں کی پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرِ التواء ایسی اپیلوں کے جلد فیصلے کیلئے خصوصی بنچ مقرر کیے جائیں اور ان مقدمات کو دو ماہ میں نمٹا دیا جائے۔

عمران خان کی اپیل 31 جنوری 2025 کو دائر کی گئی تھی۔ ایسی صورتحال میں، سرکاری ذرائع کو توقع ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں دائر کردہ اپیل کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت اور اس کافیصلہ آنے سے قبل مختلف عدالتوں میں عمران خان کیخلاف کئی مقدمات کا فیصلہ ہو جائے گا

Previous Post

کراچی میں تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند، آج بھی بارش متوقع

Next Post

پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور ڈیمز کی گنجائش بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
111
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج

مئی 9, 2025
29
اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت !  تحقیقات کا دائرہ وسیع  متعدد افراد سے پوچھ گچھ جاری
سیاست

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ! تحقیقات کا دائرہ وسیع متعدد افراد سے پوچھ گچھ جاری

جولائی 15, 2025
20
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کا چالان  کردیا گیا
سیاست

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کا چالان کردیا گیا

جولائی 8, 2025
20
سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار
سندھ

سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار

مارچ 20, 2025
20
نیپرا کی کے الیکٹرک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
سیاست

نیپرا کی کے الیکٹرک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

مئی 30, 2025
15
Load More
Next Post
پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور ڈیمز کی گنجائش بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور ڈیمز کی گنجائش بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان
تازہ ترین

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان

اگست 13, 2025
29
کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔
تازہ ترین

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔

اگست 5, 2025
23
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت  برآمد,
تازہ ترین

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد,

جولائی 27, 2025
21

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad