امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی اسرائیل کے شہر بیر شیوا میں منگل کی صبح ایرانی میزائل حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے، جب ایرانی میزائل نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیر شیوا سے ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی میزائل کے حملے کے نتیجے میں رہائشی کمپلیکس مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں عمارت کے باہر جلتی ہوئی گاڑیوں اور درختوں کے ملبے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے بتایا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کس کی حفاظت میں ہیں؟ پاسداران انقلاب کو بھی ان محافظوں کا نہیں پتا
اسرائیلی ایمرجنسی سروس مگن ڈیوڈ ایڈوم (MDA) کے ایک بیان میں کہا گیا کہ جنوبی اسرائیل میں میزائل کے اثرات کے بعد، اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ دو افراد کو معتدل زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور تقریباً 6 افراد کے معمولی زخمی ہونے پر ہی انہیں جائے وقوع پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے