شہر قائد میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم گرمی کی شدت 42 ڈگری سے زائد محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو رہی ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، جس کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے