پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی اداکار نے اب بھارت میں کام کرنے کی کوشش کی تو وہ اسے ’چپیڑیں‘ ماریں گی۔
رابعہ کلثوم نے یہ جذباتی بیان اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دیا، جس میں انہوں نے غصے والے ایموجیز کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ ایسے اداکاروں کے منہ پر ٹماٹر بھی ماریں گی، وہ چاہے کوئی بھی ہو۔ رابعہ نے فن کی سرحد نہ ہونے کے فلسفے کو بھی رد کرتے ہوئے اسے ’شِٹ‘ قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ باقاعدہ قانون سازی کرے تاکہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روکا جا سکے۔