آج کا اخبار
منگل, جولائی 22, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ موسم

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

بارش کا یہ سلسلہ 4 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مئی 2, 2025
in موسم
0 0
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

شدید گرمی اور حبس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، موسلادھار بارش، ژالہ باری اور آندھی سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم کئی شہروں میں بارش کے باعث مختلف حادثات پیش آئے، جن میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی کے بعد طوفانی بارش ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت میں زیر تعمیر مکان کی شیٹرنگ گرنے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ لاہور میں آندھی اور بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، لیسکو کے تین سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

پنجاب کے دیگر شہروں مری، اٹک، ٹیکسلا، حجرہ شاہ مقیم، چنیوٹ، شیخوپورہ، گجرات اور رائے ونڈ میں بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ مختلف مقامات پر درخت اور بجلی کے پول گرگئے، ایک گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ایبٹ آباد میں بھی ژالہ باری ہوئی، جبکہ سوات، وادی کالام اور مالم جبہ سمیت کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور، بنوں، چارسدہ، سوات، کوہستان، مانسہرہ، اورکزئی، کرم اور وزیرستان سمیت کئی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ 4 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈی آئی خان میں پارا 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

Previous Post

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترجمان پاک فوج آج شام پریس کانفرنس کریں گے

Next Post

پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

مزید خبریں

عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
قومی

عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

مئی 27, 2025
13
ملک میں کہیں گرمی اور حبس ، کہیں بارش کی پیشگوئی
موسم

ملک میں کہیں گرمی اور حبس ، کہیں بارش کی پیشگوئی

جون 23, 2025
11
تباہ کن بارشیں: مشہور کٹاس راج مندر سمیت مقدس مقامات زیر آب
موسم

تباہ کن بارشیں: مشہور کٹاس راج مندر سمیت مقدس مقامات زیر آب

جولائی 17, 2025
5
ملک بھر میں گرمی کی لہر، کراچی میں سمندری ہوائیں بحال
موسم

ملک بھر میں گرمی کی لہر، کراچی میں سمندری ہوائیں بحال

جون 10, 2025
5
عوام تیاری کرلیں! ملک بھر میں ایک بار پھر بارشیں ہونے والی ہیں
موسم

عوام تیاری کرلیں! ملک بھر میں ایک بار پھر بارشیں ہونے والی ہیں

دسمبر 8, 2024
5
ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی
موسم

ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی

جون 20, 2025
4
Load More
Next Post
پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
15
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
28
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

جولائی 16, 2025
9

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad