پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری بروز ہفتے کے یوم سیاہ کا پلان فائنل کرلیا، اسلام آباد میں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں ہوگا جبکہ صوابی میں بڑا پاورشو کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ پر اسلام آباد میں میدان نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا، خیبرپختونخوا میں بڑا پاور شو کیا جائے گا، اس حوالے سے پارٹی قیادت نے رہنماؤں کو بتادیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی قیادت اور کارکن صوبائی جلسے میں جائیں گے، پنجاب کی قیادت اور کارکن لاہور جلسے میں شرکت کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی عوام سے صوابی جلسے میں شرکت کی اپیل کردی۔
پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی
8 فروری کو مینڈیٹ چوری ہونے کیخلاف احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یوم سیاہ پر ہر پاکستانی گھر سے نکلے جبکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیاں ابھی تک جاری ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کو جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں احتجاج ہوگا جبکہ سندھ کی قیادت کراچی سمیت اپنے حلقوں میں احتجاج کرے گی۔