پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب واشنگٹن میں منعقد ہوئی جہاں بلاول بھٹو زرداری صبح سات7 بجے پہنچے اور تقریب مقامی وقت کے مطابق ایک بجے تک جاری رہی۔
اس ہفتے امریکا میں کئی نیشنل پرئیر اور فیتھ تقاریب منعقد ہو رہی ہیں جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک ہوں گے۔ انہی میں سے ایک تقریب میں بلاول نے بھی شرکت کی۔
بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم
تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایسے وقت میں اس تقریب میں شرکت کی جب ان کے والد اور صدر پاکستان آصف علی زرداری چین کے صدر شی جن پنگ سے گریٹ ہال میں ملاقات کر رہے تھے، جہاں انہوں نے پاکستان اور چین کے تعلقات پر زور دیا۔
بلاول بھٹو زرداری حکومت کا حصہ نہ ہونے کے باوجود تقریب میں سفارتی محاذ پر متحرک نظر آئے۔ وہ پیر کے روز امریکا پہنچے تھے۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کی منظوری
یہ پہلا موقع ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر ٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والی کسی تقریب میں شرکت کی ہے۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت پانچ روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔