آج کا اخبار
ہفتہ, نومبر 29, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ سیاست

پی بی 45 کوئٹہ میں 15 پولنگ اسٹیشنز کے تنازع پر سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے پولنگ اسٹیشنز سے متعلق الیکشن ٹریبونل فیصلے کیخلاف میر علی مدد جتک کی اپیل خارج کردی

جنوری 1, 2025
in سیاست
0 0
پی بی 45 کوئٹہ میں 15 پولنگ اسٹیشنز کے تنازع پر سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے پی بی 45 کوئٹہ میں 15 پولنگ اسٹیشنز سے متعلق الیکشن ٹریبونل فیصلے کے خلاف میرعلی مدد جتک کی اپیل خارج کردی، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تکنیکی بنیادوں پرحقائق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ درست ہے۔

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے انتخابی حلقے پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشز سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جسٹس عقیل عباسی نے 25 صفحات پر مشتمل تحریرکردہ تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن ٹربیونل کو سول کورٹ کے اختیارات حاصل ہیں، الیکشن ٹربیونل انتخابی عذرداری پر قانون شہادت کے تحت شواہد بھی ریکارڈ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ تکنیکی بنیادوں پر حقائق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری قانون کے مطابق دائر کی گئی، سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں انتخابی نتیجہ مرتب کرتے ہوئے مبینہ بے ضابطگیوں کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ بظاہر پولنگ عملے نے ساز باز کے ذریعے انتخابی نتیجے میں ردوبدل کی۔

الیکشن ٹربیونل نے پیپلزپارٹی کے رکن علی مدد جتک کی رکنیت ختم کردی

سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار میر علی مدد جتک کے 4912 ووٹوں میں فارم 45 کے ذریعے اضافہ کیا گیا، مخالف امیدوار میر محمد عثمان کے ووٹ 1623 ہی رہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے ریکارڈ کے مطابق 15 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 میں فراڈ کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

یاد رہے کہ 20 نومبر کوبلوچستان کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے علی محمد جتک کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کر دی تھی۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی جانب سے سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ اس کیس میں الزام فارم 45 اور 47 میں تضاد کا ہے، جو ریکارڈ سے واضح ہے۔

Previous Post

بھارتی شارک ٹینک کے ججز کا پاکستانی شارک ٹینک کے ججز پر طنز

Next Post

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
152
💥پشاور: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید مبینہ طور پر اغوا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مقدمہ درج
تازہ ترین

💥پشاور: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید مبینہ طور پر اغوا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مقدمہ درج

اکتوبر 7, 2025
33
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج

مئی 9, 2025
31
27ویں آئینی ترمیمی بل 2025 کا مسودہ سامنے آگیا
تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیمی بل 2025 کا مسودہ سامنے آگیا

نومبر 8, 2025
29
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے
تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے

اکتوبر 11, 2025
26
سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار
سندھ

سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار

مارچ 20, 2025
25
Load More
Next Post
حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل

بین الاقوامی​

بالی ووڈ کے لیجینڈ اداکار دھرمیندر نہیں رہے

نومبر 25, 2025
9
پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خود.کش حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک ، 3 جوان شہید
تازہ ترین

پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خود.کش حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک ، 3 جوان شہید

نومبر 24, 2025
12
4  ملزمان کی پھانسی کی سزائیں کالعدم قرار، توہین رسالت کے مقدمے میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تازہ ترین

4 ملزمان کی پھانسی کی سزائیں کالعدم قرار، توہین رسالت کے مقدمے میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا

نومبر 22, 2025
12

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad