آج کا اخبار
منگل, اگست 5, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ سیاست

نیشنل ڈیفنس کمپلیکس و دیگر اداروں پر پابندیاں بے جواز، ہمارا مقصد اپنا دفاع ہے: وزیراعظم

پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

دسمبر 24, 2024
in سیاست
0 0
نیشنل ڈیفنس کمپلیکس و دیگر اداروں پر پابندیاں بے جواز، ہمارا مقصد اپنا دفاع ہے: وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیفنس کمپلیکس اور دیگر اداروں پر پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، پاکستان کا دفاعی پروگرام جارحیت کیلئے ہرگز نہیں ہے، ہمارا مقصد اپنا دفاع ہے۔

وزیراعظم نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، چند دن پہلے خوارجیوں کے حملے میں 17 اہلکار شہید ہوئے۔

کابینہ اجلاس میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے آٹھ خوارج کو جنہم واصل کیا، سپہ سالار خود وہاں گئے اور لواحقین کا حوصلہ بڑھایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیے بغیر معاشی استحکام کے ثمرات حاصل نہیں ہوسکتے، دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیاجارہاہے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مذموم کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے پاراچنار کے حالات پر توجہ دیتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس کمپلیکس اور دیگر اداروں پر پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، پاکستان کا دفاعی پروگرام جارحیت کیلئے ہرگز نہیں، ہمارا مقصد اپنا دفاع ہے، وزارت خارجہ نے لگائی جانے والی پابندیوں پر جامع مؤقف دیا ہے، پاکستان کا جوہری پروگرام ملک کے 24 کروڑ عوام کا ہے، جوہری پروگرام پاکستان کے عوام کو عزیز ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، پاکستان کے جوہری پروگرام پر پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔

امریکی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، دفتر خارجہ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیلئے تشکل دی گئی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا ہے، دونوں کمیٹیوں کی دوسری ملاقات دو جنوری کو ہوگی، ہمیں ذاتی پسند کے بجائے قومی مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے، ایسے اقدامات سے ملکی معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے گا، امید ہے حکومتی اور پی ٹی آئی کمیٹیوں کی ملاقات مفید رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں مزید دو فیصد کمی کی گئی ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس سے قاہرہ میں ملاقات اچھی رہی، بنگلادیش کی قیادت نے اچھے جذبے کا اظہار کیا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فروری میں بنگلادیش کا دورہ کریں گے، انڈونیشیا اور ترکیہ کے صدر سے بھی مفید ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

Previous Post

ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کیلئے آج بڑا کام ہونے والا ہے

Next Post

گڑھی خدا بخش، پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم کی آخری آرام گاہ

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
75
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج

مئی 9, 2025
28
سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار
سندھ

سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار

مارچ 20, 2025
20
اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت !  تحقیقات کا دائرہ وسیع  متعدد افراد سے پوچھ گچھ جاری
سیاست

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ! تحقیقات کا دائرہ وسیع متعدد افراد سے پوچھ گچھ جاری

جولائی 15, 2025
19
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کا چالان  کردیا گیا
سیاست

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کا چالان کردیا گیا

جولائی 8, 2025
19
نیپرا کی کے الیکٹرک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
سیاست

نیپرا کی کے الیکٹرک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

مئی 30, 2025
14
Load More
Next Post
گڑھی خدا بخش، پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم کی آخری آرام گاہ

گڑھی خدا بخش، پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم کی آخری آرام گاہ

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔
تازہ ترین

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔

اگست 5, 2025
0
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت  برآمد,
تازہ ترین

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد,

جولائی 27, 2025
14
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
33

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad