9 مئی کے 23 مقدمات میں اہلیہ عمران خان بشریٰ بی بی نے خود کو سرنڈر کردیا۔
وہ اپنے وکلا کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت اے ٹی سی میں پیش ہوئیں۔ خصوصی عدالت کے جج کے کمرہ عدالت میں پہنچنے پر بشری بی بی کی درخواست ضمانت کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز ہوا۔
بشری بی بی کے وکیل فیصل ملک کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئیں۔ بشری بی بی کی گاڑی کو ان کی آمد پر انسداد دہشتگردی عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی خصوصی اجازت دی گئی۔
بشری بی بی کی جانب سے محمد فیصل ملک نے 23 مقدمات میں درخواست ضمانتیں دائر کیں ، وکلاء کا پینل درخواست ضمانت کی پیروی کرے گا