آج کا اخبار
جمعرات, جولائی 24, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ سیاست

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیوں کا اعلان

پاکستان نے امریکی فیصلے کو متعصبانہ قرار دے دیا

دسمبر 19, 2024
in سیاست
0 0
امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیوں کا اعلان

امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیا عائد کردی ہیں، امریکی محکمہ خارجہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے حوالے سے پاکستان کے چار اداروں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان چار پاکستانی اداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔

میتھیو ملر کے مطابق اس مدد میں خصوصی وہیکل چیسز کی تیاری بھی شامل ہے جو بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ کراچی کے تین اداروں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا ان کی ترسیل کے ذرائع پر کارروائی کی جائے گی۔

امریکی پابندیوں کا شکار ہونے والے پاکستانی اداروں میں اسلام آباد کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس اور کراچی میں قائم تین ادارے اختر اینڈ سن، ایفیلی ایٹس انٹرنیشنل اور روک سائیڈ انٹرپرائیزز شامل ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ امریکا نے پاکستانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہوں، امریکا رواں سال اپریل، اکتوبر اور ستمبر میں بھی پاکستانی کے میزائل اور ڈرون پروگرام کو سبوتاژ کرنے کیلئے متعدد کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرچکا ہے۔

پابندیوں پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
پاکستان نے امریکا کی جانب سے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد دینے کے الزام میں چار اداروں پر پابندی کے اقدام کو متعصبانہ قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کو برقرار رکھنا ہے، اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی فیصلہ متعصبانہ ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا کا یہ امتیازی طرز عمل علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، پابندیوں کا تازہ اقدام امن اور سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتا ہے۔ پابندیوں کا مقصد فوجی عدم توازن کو بڑھانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی پالیسیاں خطے اور اس سے باہر کے اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک مضمرات رکھتی ہیں، پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام ایک مقدس امانت ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام 24 کروڑ عوام نے اس کی قیادت کو عطا کیا، اس اعتماد کے تقدس کی سیاسی میدان میں سب سے زیادہ عزت کی جاتی ہے۔

Previous Post

ندا نے یاسر نواز کو دوسری بیوی رکھنے کی اجازت دے دی

Next Post

کاشف ضمیر نے رجب بٹ کی گرفتاری کی اصل وجہ بتا دی

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
32
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج

مئی 9, 2025
28
سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار
سندھ

سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار

مارچ 20, 2025
20
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کا چالان  کردیا گیا
سیاست

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کا چالان کردیا گیا

جولائی 8, 2025
19
اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت !  تحقیقات کا دائرہ وسیع  متعدد افراد سے پوچھ گچھ جاری
سیاست

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ! تحقیقات کا دائرہ وسیع متعدد افراد سے پوچھ گچھ جاری

جولائی 15, 2025
14
نیپرا کی کے الیکٹرک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
سیاست

نیپرا کی کے الیکٹرک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

مئی 30, 2025
14
Load More
Next Post
کاشف ضمیر نے رجب بٹ کی گرفتاری کی اصل وجہ بتا دی

کاشف ضمیر نے رجب بٹ کی گرفتاری کی اصل وجہ بتا دی

نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
19
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
32
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

جولائی 16, 2025
9

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad