آج کا اخبار
منگل, اگست 5, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ سیاست

سانحہ اے پی ایس کو 10 سال مکمل: صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کے اہم پیغام

سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشت گردوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، صدر، وزیراعظم

دسمبر 16, 2024
in سیاست
0 0
سانحہ اے پی ایس کو 10 سال مکمل: صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کے اہم پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعطم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشت گردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، پاکستانی قوم دہشت گردوں کو کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی، یہ ایک ایسا دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد ایک دہائی سے ہمارے دلوں کو مضطرب کر رہی ہے۔

سانحہ اے پی ایس کو10 برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کے افسوسناک دن دہشت گردوں نے ہمارے بچوں اور قوم کے مستقبل پر حملہ کیا، معصوم بچوں پر حملہ گھناؤنا اور انسانیت سوز جرم ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ طور پر کوششیں کرنا ہوں گی، آئیے دہشت گردی کے خاتمے اور پرامن پاکستان کے لیے کام کرنے کا عہد کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کے افسوسناک دن دہشت گردوں نے ہمارے بچوں اور قوم کے مستقبل پر حملہ کیا، آج کے دن دہشتگردوں نے معصوم بچوں سمیت شہریوں کو سفاکیت سے قتل کیا، دہشت گردوں نے اساتذہ اور بچوں کو نشانہ بنا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ گھناؤنا اور انسانیت سوز. جرم ہے، سانحہ اے پی ایس سے واضح ہے کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا ملک میں فساد اور انتشار پھیلانا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 16دسمبر کے دن نے ہماری قوم کی اجتماعی یادداشت پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، ہماری ہمدردیاں معصوم جانوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، یہ دن ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قوم کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اے پی ایس حملہ ہمارے بچوں، ہمارے مستقبل اور ہمارے وجود پر حملہ تھا، سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشتگردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔

صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردوں کو کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی، سانحہ اے پی ایس نے ہمیں دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم متحد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی قوم مصیبتوں کے سامنے ہمت نہیں ہارتی، یہ دن دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے، اس عفریت کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی یاد دلاتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیاسی قیادت نے بھی قربانیاں دیں،آج ہم اپنے بہادر سپاہیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اپنے بچوں، قائدین اور شہریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی باقیات جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ طور پر کوششیں کرنا ہوں گی۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ آئیے دہشت گردی کے خاتمے اور پرامن پاکستان کے لیے کام کرنے کا عہد کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف
دریں اثنا وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج جبکہ پاکستان کی تاریخ کے ایک ناقابل فراموش سانحے، ایک بہت بڑے نقصان کے 10 سال مکمل ہو رہے ہیں، ہمارا دل غم زدہ اور خون کے آنسو روتا ہے. یہ ایک ایسا دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد ایک دہائی سے ہمارے دلوں کو مضطرب کر رہی ہے۔

Previous Post

سانحہ اے پی ایس کو 10 برس بیت گئے، ’سیکیورٹی صورتحال‘ کے پیش نظر پنجاب بھر میں آج اسکول بند

Next Post

جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم کے بعد آج اہم سماعت ہوگی

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
75
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج

مئی 9, 2025
28
سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار
سندھ

سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار

مارچ 20, 2025
20
اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت !  تحقیقات کا دائرہ وسیع  متعدد افراد سے پوچھ گچھ جاری
سیاست

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ! تحقیقات کا دائرہ وسیع متعدد افراد سے پوچھ گچھ جاری

جولائی 15, 2025
19
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کا چالان  کردیا گیا
سیاست

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کا چالان کردیا گیا

جولائی 8, 2025
19
نیپرا کی کے الیکٹرک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
سیاست

نیپرا کی کے الیکٹرک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

مئی 30, 2025
14
Load More
Next Post
جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم کے بعد آج اہم سماعت ہوگی

جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم کے بعد آج اہم سماعت ہوگی

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔
تازہ ترین

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔

اگست 5, 2025
0
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت  برآمد,
تازہ ترین

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد,

جولائی 27, 2025
14
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
33

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad