موسم – Daily Ibrat

راولپنڈی میں طوفانی بارش نے 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، مختلف علاقوں میں 230 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ
راولپنڈی میں طوفانی بارش نے 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، مختلف علاقوں میں 230 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ

راولپنڈی

راولپنڈی میں طوفانی بارش نے 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، مختلف علاقوں میں 230 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نیو کٹاریاں میں سب سے زیادہ 230 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ شمس آباد میں 203، چکلالہ میں 206 اور گولڑہ میں 157 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے نالہ لئی کے اطراف رہنے والے شہریوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے  جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے۔

دوسری جانب چیف واٹر انجینئر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ محمد عتیق نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں نے 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، اس سے قبل ایسی بارش 2010 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر تمام عملہ ہائی الرٹ ہے اور تاحال کسی ہنگامی صورتحال کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں نسبتاً کم بارش ہوئی جبکہ نالہ لئی کے اپ اسٹریم علاقوں میں بارش زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے اور رہائشی 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔

چیف انجینئر کے مطابق کنٹونمنٹ کو 6 حصوں میں تقسیم کر کے فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور کنٹرول روم میں

*پی ڈی ایم اے سندھ کا صوبے میں بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری*
*پی ڈی ایم اے سندھ کا صوبے میں بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری*

محکمہ موسمیات کی جانب سے 31جولائی سے 2 اگست تک سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں تیز بارشوں کا امکان ہے، سلمان شاہ

خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، کشمور اور قمبر شہدادکوٹ میں بھی بارش متوقع ہے، سلمان شاہ

ٹھٹھہ، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار اور شہید بینظیر آباد میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، سلمان شاہ

کئی اضلاع میں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا امکان ہے، نکاسی آب کے لیے پمپس اور گاڑیاں تیار ہیں، سلمان شاہ

میرپورخاص، نواب شاہ، سکھر، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، خیرپور، مٹھی، اور عمرکوٹ میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے، سلمان شاہ

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے، صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سلمان شاہ

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سلمان شاہ

متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، سلمان شاہ

شہری بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، سلمان شاہ

کوئٹہ/ پی ڈی ایم اے موسم الرٹ
کوئٹہ/ پی ڈی ایم اے موسم الرٹ

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے الرٹ جاری کردیا

کوئٹہ: آج سے 4 اپریل تک تیز ہواوں ، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،

کوئٹہ: بلوچستان کے 30 سے زائد اضلاع اس موسمیاتی سسٹم کے زیر اثر ہیں ، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ: 18 اضلاع میں ندی نالوں اور پہاڑی سلسلوں میں سیلابی صورتحال کی پیشن گونی، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ: آج سے 4 اپریل تک خضدار، قلات ،سوراب ،لسبیلہ ،حب، کیچ ،گوادر میں  گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان  ہے

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبد اللہ، ژوب، ہرنائی ،لورالائی میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں ، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ: کوہلو، آواران ،خاران ،مستونگ، شیرانی، زیارت میں بھی تیزبارش اور سیلابی صورتحال کے امکانات ہیں ، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ: عوام متوقع بارشوں کے دورا حفاظتی اقدامات پر عمل یقینی بنائے ، پی ڈی ایم اے

بارشوں کا الرٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کر دی۔
کراچی سندھ میں بارشوں کے الرٹ کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پی اے اے نے ہدایات جاری کردیں۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 29 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جس کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ حکام اور آپریشنل اسٹاف الرٹ رہیں۔

پی اے اے نے بڑے حادثے سے بچنے کے لیے رن وے فریکشن چیک کرنے اور نکاسی آب کے راستے صاف رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پرندوں اور کیڑے مکوڑوں سے نمٹنے کے لیے برڈ شوٹرز کی تعیناتی اور فیومیگیشن کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے سندھ میں بارش برسانے والے نئے سسٹم کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا، جس کے مطابق 29 مارچ تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو موسم میں عارضی وقفہ آئے گا، تاہم 28 اور 29 مارچ کو دوبارہ بارشوں کا امکان ہے۔شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جائے گا۔اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

🚨گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر
کراچی: سینئر فائر آفیسر ظفر خان کا کہنا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے  لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔

ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  گل پلازہ کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران اس میں آگ لگی جسے بھجادیا گیا۔

ظفر خان نے کہا کہ عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے،اب صرف سرچنگ کا عمل رہ گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن آج مکمل ہوجائےگا، ایس بی سی اے کی نگرانی میں کام ہورہا ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے مکمل کرلیں

ملتان: جلال پور پیر والا میں سیلاب داخل ہونا شروع، شہر کو خالی کرنے کے احکامات
متاثرہ بستیوں میں پہلے سے موجود ریسکیو ورکرز نے شہریوں کو نکالنے کے لیے آپریشن بھی شروع کردیاہے,۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ملتان کی ضلعی حکومت کے مطابق مقامی افرادکو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے دوارن کشتی پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے الٹ گئی تھی، کشتی میں زیادہ تر خواتین اور بچے سوار تھے اور پانی کی گہرائی 15 سے 20 فٹ تک تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عملے نے سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا اور 4 لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ باقی افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، جبکہ ایک بچے کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر آپریشن جا ری ہے۔

بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ پیدا ہوگیا، بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں 2 مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کر دیا، سیلاب سندھ کی جانب رواں دواں ہے، اور چند گھنٹوں میں صوبے میں داخل ہوجائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، وزارت آبی وسائل نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا,

وزارت آبی وسائل کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں 2 مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے لہٰذا تمام محکمے الرٹ رہیں، اور متعلقہ آبادیوں سے عوام کی منتقلی سمیت دیگر ضروری انتظامات کرلیں۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر صبح 8 بجے رپورٹ ہونے والی اونچی طغیانی ذیلی اضلاع کو متاثر کرے گی۔

ایک الرٹ میں پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ ارلی وارننگ سسٹمز کو فعال کریں، حفاظتی اور انخلا کی معلومات بروقت پہنچانے کو یقینی بنائیں، اور پشتوں کو مضبوط کریں۔

حیدرآباد: سیلاب کا خدشہ، دریائے سندھ کے حفاظتی بند کے قریب رہائشیوں کو ہٹانے کیلئے اعلانات
پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سیلاب سے بچاؤ کے لیے ممکنہ اقدامات کا سلسلہ کیا جا رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حیدرآباد کے مقام پر دریائےسندھ کے حفاظتی بندکے قریب رہائش پذیر خاندانوں کو ہٹانے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

میگا فون سے کیے جانے والے اعلانات میں حفاظتی بندکے قریب رہائشی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر دریائے سندھ کےقریب آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقام پرمنتقل کرنےکاعمل جاری ہے۔

ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے اس حوالے سے بتایا کہ دریاؤں کے کنارے بسنے والے علاقوں کو خالی کرانے کا عمل جاری ہے، لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، حکومت مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مانیٹرنگ سیل کا عملہ الرٹ اور انتظامات پہلے سے زیادہ بہتر ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی کنٹرول روم میں متعلقہ حکام 24 گھنٹے موجود ہیں، عملہ ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ 102 کمزور مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی، محکمہِ آبپاشی نے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا، صورتحال بہتر ہے،کمزور مقامات کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر بھی پانی کی آمد میں اضا فہ  ہوا ہے مگر صورتحال معمول پر ہے ۔

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر پانی کی سطح کم ہوئی ہے اور اب درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔

لیکن دریائےچناب میں تریموں کے مقام پر اونچے درجے. کا سیلاب ہے، تریموں کے مقام پر سیلاب کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 79 ہزار 743 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر پانی کے بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اب بہاؤ 1 لاکھ 75 ہزارپر آ گیا  مگر اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ، شاہدرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 67 ہزار 900کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائےستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام سے ڈیٹا موصول نہیں ہو سکا ۔ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب  ہے ۔بہاؤ 1 لاکھ 34 ہزار کیوسک ریکارڈ  کیا گیا۔

ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تریموں ہیڈورکس پر آج 9 لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچنے کا امکان ہے ۔سدھنائی کے مقام پرخطرہ بڑھا تو ہمیں شگاف ڈالنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈ محمد والا پر 8 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پہنچےگا، ضرورت پڑنے پر ہیڈ محمد والا پر بھی شگاف ڈالنا پڑ سکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےکے مطابق بھارت نےسلال ڈیم سے متعلق آفیشل معلومات نہیں دیں، سلال ڈیم ہیڈمرالہ سے78 کلومیٹردورہے، ابھی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ہیڈمرالہ پرکتنا پانی آئےگا،پی ڈی ایم اے نےتمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکو ہائی الرٹ کردیاہے۔

دریائے سندھ میں منگل، بدھ کی رات سیلاب کا خدشہ، 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ
وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو نے دریائی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار اور اخراج 2 لاکھ59 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جام خان شورو نے بتایا کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار اور, اخراج 2 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے، بیراجوں کی صورتحال ابھی تک بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دریائے سندھ میں بھی شدید سیلاب کا خطرہ ، این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

سیلاب کا خدشہ: وزیراعلیٰ سندھ کی دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزرا تمام اقدامات کی نگرانی کرتے رہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ ہے، لہٰذا دریا کے کناروں یا کچے میں رہنے والے افراد انتظامیہ سے تعاون کریں،  ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر دریا کے گرد بند اور نہری نظام کی کڑی نگرانی کی جائے۔

شرجیل میمن کی پریس کانفرنس

دوسری جانب وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کراچی میں فلڈ کنٹرول روم کا افتتاح کردیا، اس دوران پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دو یا تین ستمبر تک ریلہ سندھ میں داخل ہوسکتا ہے، ممکنہ سیلاب سے سندھ میں 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلیے حکومت سندھ متحرک ہے، تمام صوبائی وزرا فیلڈ میں ہیں لہٰذا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

راوی اور چناب میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع، پھالیہ میں 140 دیہات ڈوب گئے
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ( این ای او سی ) نے دریائے چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا، منڈی بہاء الدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلابی پانی سے 140سے زائد دیہات ڈوب گئے، حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے شعبے ’ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن’ کے مطابق آج شام 6 بجے تک دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بلند رہی جہاں بہاؤ دولاکھ 17 ہزار 660 کیوسک ریکارڈ ہوا۔

ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جہاں پانی کی سطح ایک لاکھ چار ہزار 435 رہی، جبکہ جسر کے مقام پر 99 ہزار 470 کیوسک کے ساتھ درمیانےدرجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بلند رہی اور بہاؤ دو لاکھ 61 ہزار 53 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ تاہم ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی سطح ایک لاکھ 13 ہزار 124 کیوسک ریکارڈ کی گئی اور سیلاب درمیانے درجے پر رہا، جبکہ ہیڈ اسلام پر پانی کی سطح 52 ہزار 706 کیوسک ریکارڈ کی گئی اور سیلاب نچلے درجے کا رہا۔

اسی طرح دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر انتہائی بلند درجے کا سیلاب ہے، تاہم پانی کی سطح میں کمی آئی ہے، پانی کی سطح کم ہو کر پانچ لاکھ 34 ہزار 409 کیوسک رہی، قبل ازیں یہاں پانی کی سطح 6 لاکھ 60 ہزار 20 کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی۔