کھیل – Daily Ibrat

🚨ٹی 20 ورلڈکپ: حکومت نے قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی
حکومت  نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے باضابطہ طور پر  پی سی بی، آئی سی سی اور بی سی بی کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے نتائج سے  آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق  حکومت پاکستان نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو ارسال کی گئی باضابطہ درخواستوں اور اس ضمن میں  سری لنکا، متحدہ عرب امارات  اور دیگر رکن ممالک کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا بھی جائزہ لیا۔ ان مراسلات میں پاکستان سے حالیہ درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ  حکومت نے بی سی بی کے صدر  امین الاسلام کے بیان کو بھی نوٹ کیا۔ پاکستان برادر ملک بنگلادیش کی جانب سے اظہار تشکر کو نہایت گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ قبول کرتا ہے، پاکستان اس عزم کا

سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی: فاروق ستار
فاروق ستار کا کہنا تھا 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ سات دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، پولیس نے جب روکنے کی کوشش کی تو پولیس پر بھی حملے کیا گیا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا، جو مقدمہ بنایا گیا اس میں دہشتگردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا سارے سانحے پر حکومت سندھ کے رد عمل کو دیکھنا تھا، ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ردعمل دیا جاتا ہے لیکن اس پر کوئی رد عمل نہیں آیا، رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے حوالے سے عدالت کا رویہ بھی دیکھا، جن گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے خود ان کا مقدمہ لڑا، انہیں وکیل کی ضرورت ہی نہیں رہی، گرفتار اکثریت کو چھوڑ دیا گیا۔

حارث رؤف نے باؤنڈری پر کھڑے ہوکر بھارت کا رافیل گرایا، وزیر دفاع گرویدہ
گزشتہ روز کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے دوران فاسٹ باؤلر حارث رؤف میدان میں صرف گیند سے ہی نہیں بلکہ اپنے اشاروں سے بھی بھارتی شائقین کو تڑپاتے رہے۔ باؤنڈری پر کھڑے حارث نے بار بار ہاتھوں سے ”رافیل طیارہ گرانے“ کا اشارہ کیا اور بھارتیوں کو یاد دلایا کہ یہ معرکہ صرف کرکٹ تک محدود نہیں۔

حارث نے موقع ملتے ہی اپنی انگلیوں سے 0-6 کا اشارہ بنایا، جس پر گراؤنڈ گونج اٹھا۔ بھارتی تماشائیوں کو ”شرم دلانے“ کا یہ منفرد انداز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔

پاک بھارت ٹاکرا: حارث رؤف اور ابھیشیک شرما الجھ پڑے، تلخ جملوں کا تبادلہ

وزیر دفاع خواجہ آصف بھی حارث کے اس اسٹائل کے گرویدہ نکلے۔

انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے  لکھا: ’حارث بھارت کو ٹھیک ٹکریا، کم چُک کے رکھ… کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں، بھارت 0-6 قیامت تک نہیں بھولے گا۔‘

ایشیا کپ – پاک بھارت ٹاکرا تنقید کے باوجود ہو کر رہے گا، بھارتی میڈیا
ایشیا کپ میں روایتی  حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے مقابلے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ پاک بھارت ٹاکرا منسوخ نہیں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دو طرفہ سیریز نہیں بلکہ کثیر الملکی ٹورنامنٹ کا حصہ ہے۔ اگر بھارت میچ کھیلنے سے انکار کرتا ہے یا واک اوور دیتا ہے، تو یہ پاکستان کو براہِ راست فائدہ پہنچانے کے مترادف ہوگا۔

ایشیا کپ اور پاکستان کیخلاف میچ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کا بڑا بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے بھی پاک بھارت کی مکمل حمایت کی ہے۔

سارو گنگولی نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کچھ پہلگام میں ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے، اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ لیکن ہمیں کھیل کو روکنے نہیں دینا چاہیے۔ دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے، لیکن کھیل جاری رہنا چاہیے۔ یہ سب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں ہونا میرے نزدیک بالکل درست ہے، اور شائقین کو ایک بار پھر روایتی حریفوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین بار آمنے سامنے آسکتے ہیں۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے شروع ہو گا جبکہ پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14  ستمبر کو ہوگا۔

پاک بھارت کشیدگی کے اثرات پاکستان سپر لیگ پر بھی ظاہر ہونے لگے
پاک بھارت کشیدگی کے اثرات پاکستان سپرلیگ پر بھی ظاہر ہونے لگے، براڈ کاسٹر کو بھارتی عملے کے بارے میں تشویش لاحق ہوگئی، معاملے پر پی سی بی نے حکومت سے رابطہ کرکے وضاحت طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے اثرات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر بھی نمودار ہونے لگے ہیں۔ پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ ٹیم میں شامل بھارتی عملے کے حوالے سے براڈکاسٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا اور بھارتی عملے کی شمولیت پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹنگ ٹیم میں تقریباً 12 بھارتی اہلکار شامل ہیں، جو مختلف تکنیکی اور پروڈکشن ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

پی سی بی اس وقت حکومت کی جانب سے ہدایات کا منتظر ہے تاکہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔ بورڈ کی کوشش ہے کہ سیکیورٹی اور سفارتی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی غیر یقینی کیفیت سے بچا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی براڈکاسٹ کا عمل بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پی سی بی ہر ممکن اقدام کرے گا، تاہم موجودہ صورتحال میں بھارتی عملے کی موجودگی ایک حساس معاملہ بنتا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل میں بھارتی سمیت غیر ملکی براڈ کاسٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی پر پی ایس ایل میں بھارتی سمیت غیر ملکی براڈ کاسٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی میچ کے بعد حکومت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 15 سے 20 براڈ کاسٹرز پی ایس ایل میں فرائض انجام دے رہے ہیں، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی میچ معمول کے مطابق براڈ کاسٹرز کریں گے، غیر ملکی براڈ کاسٹرز معاہدہ کے تحت فرائض انجام دے رہے ہیں، انڈین براڈ کاسٹرز کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: گروپ بی میں کون سی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے چانسز زیادہ ہیں؟
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گزشتہ روز آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد گروپ بی میں سیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ ہوگئی۔

منگل کو راولپنڈی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا تا جس کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقا اور آسٹریلیا دونوں کو ایک، ایک قیمتی پوائنٹ مل گیا۔

گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں جبکہ گروپ بی میں سیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ ہوگئی ہے کیونکہ چاروں ٹیمیں اب بھی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

گروپ بی کی صورتحال

چیمپئنز ٹرافی کے پوائنٹس ٹیبل پر گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 2، 2 میچز کھیل کر 3، 3 پوائنٹس حاصل کر چکے ہیں، تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث جنوبی افریقا پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

اس کے علاوہ آسٹریلیا کا دوسرا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ اور افغانستان ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکے۔

نیوزی لینڈ سے شکست کی ہیٹ ٹرک پر رضوان صفائیوں پر اتر آئے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کے مایوس کن آغاز پر کپتان محمد رضوان صفائیاں دینے پر اتر آئے۔

گزشتہ روز دفاعی چیمپئن قومی ٹیم پہلے ہی امتحان میں ناکام ہوگئی۔ کراچی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی، 321 رنز کے تعاقب میں شاہین 260 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ گرین شرٹس کو 11 دنوں میں کیویز سے شکست کی ہیٹ ٹرک کا سامنا کرنا پڑا۔

چیمپئنز ٹرافی: پاور پلے میں پاکستان نے کون سا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

قومی بولنگ لائن اپ بری طرح ناکام رہی، نیوزی لینڈ نے آخری 10 اوورز میں 113 رنز بنا کر بڑا اسکور کھڑا کیا۔ لیتھم اور ینگ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے 320 رنز اسکور کیے۔

پاکستانی بیٹرز بڑے ہدف کے دباؤ میں آئے، سعود شکیل اور کپتان رضوان بھی ناکام رہے۔ فخر 24 اور سلمان 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی سست اننگز کھیلی۔

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولر کون ثابت ہوا؟

شکست کے بعد کپتان محمد رضوان وکٹ کو مشکل قرار دیتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے پارٹنرشپ نہ لگ سکی جبکہ فخر زمان کے اوپن نہ کرنے سے نقصان ہوا۔ دوسری جانب شائقین اور سابق کرکٹرز نے ٹیم کی حکمت عملی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، کون اِن اور کون آؤٹ
جنوبی افریقا کے خلاف 3 ملکی سیریز کے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سہہ ملکی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ کے لئے کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

مینجمنٹ کی جانب سے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کامران غلام اور حارث رؤف ٹیم سے ڈراپ ہوگئے جبکہ سعود شکیل اور حسنین ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

محمد رضوان ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ فخرزمان، بابراعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور ابرار احمد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ہانیہ عامر کی کرکٹر صائم ایوب سےملاقات، شائقین کی توجہ کا مرکز
معروف کرکٹر صائم ایوب اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ملاقات نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔

اس ملاقات نے دونوں کی فین فالوئنگ کو مزید بڑھا دیا اور دونوں شخصیات کے مداحوں کی جانب سے اس ملاقات کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے بعد بھارت کو بھی اپنی محبت میں گرفتار کرنے والی ہانیہ عامر کا نام گزشتہ ایک سال سے کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے اسٹار نوجوان بلے باز صائم ایوب کا نام بھی ہانیہ عامر کے ساتھ جُوڑا جا سکتا ہے۔

ہانیہ عامر اور یشما گل کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

راکھی ساونت ہانیہ عامر کو سلمان خان سے ملوانے کے لیے تیار

ہانیہ عامر کے انار کلی لباس کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنی کار میں بیٹھنے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کرتی نظر آئیں تاکہ ان سے مل سکیں۔

صائم ایوب کے آنے پر ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ تصویر بنوائی اور پھر ان کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے اللہ حافظ کہہ کر چلی گئیں۔

دونوں کا یہ یہ ٹکراؤ لندن میں ہوا جہاں دونوں نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے فلاحی ادارے ’سہارا‘ کے فنڈ رائزنگ ایونٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی۔

ہانیہ عامر نے فین مومنٹ شو کرتے ہوئے صائم کے ساتھ تصویر بنوائی جو ان کے ڈاؤن ٹو ارتھ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ انہوں نے خود کو بڑا اسٹار سمجھنے کے بجائے پاکستانی کرکٹ اسٹار کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی اور اس پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔

قذافی اسٹیڈیم کا مذاق اڑانے والے بھارت کو خود شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا
کرکٹ میں کبھی کبھی ایسا لمحہ آ جاتا ہے جو مسکراہٹوں کا باعث بن جاتا ہے یا یوں کہہ لیں حریف کی سبکی مسکرانے پر مجبور کردیتی ہے۔ حال ہی میں ایسا ہی کچھ بھارتی شہر کٹک کے باراباتی اسٹیڈیم میں پیش آیا، جہاں فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 35 منٹ تک رُکا رہا۔

یہ وہی بھارت ہے جو پاکستان کے نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا مذاق اُڑانے میں پیش پیش تھا، لیکن اب اپنی ناقص انتظامی صلاحیتوں کے سبب پوری دنیا میں مذاق کا نشانہ بن گیا۔

اندھیرا چھا گیا، کھلاڑی میدان چھوڑ گئے!

میچ کے دوران جب انگلینڈ 305 رنز کے ہدف کا دفاع کر رہا تھا، تو دوسری اننگز کے ساتویں اوور میں اچانک اسٹیڈیم کی ایک فلڈ لائٹ بند ہو گئی، جس کی وجہ سے میدان میں روشنی کم ہو گئی۔ نتیجتاً، کھلاڑیوں کو کھیل روک کر میدان چھوڑنا پڑا، اور شائقین مایوسی کا شکار ہوگئے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی کرکٹر آخر کار بول پڑے

یہ واقعہ شام سوا 6 بجے پیش آیا، جب اچانک کچھ فلڈ لائٹس بند ہونے لگیں۔ پہلے تو یہ ایک لمحاتی خرابی لگی، لیکن جیسے ہی انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود نے بھارتی کپتان روہت شرما کو گیند کروانے کی تیاری کی، روشنی مکمل طور پر چلی گئی اور پورا اسٹیڈیم اندھیرے میں ڈوب گیا۔

اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی بے چین، پولیس لاٹھی چارج پر مجبور!

اندھیرا چھانے کے بعد میدان میں موجود شائقین شدید بے چینی کا شکار ہو گئے۔ کچھ نے اپنی موبائل فلیش لائٹس آن کر کے اسٹیڈیم کو روشن کرنے کی کوشش کی، لیکن اس سے صورتحال میں کوئی خاص فرق نہ پڑا۔ اسی دوران اسٹیڈیم میں بدنظمی بھی دیکھنے کو ملی، اور جب تماشائی قابو سے باہر ہونے لگے، تو پولیس نے صورتحال سنبھالنے کے لیے لاٹھی چارج کر دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کی طلاق کی افواہیں سرگرم

میچ کے تعطل پر اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ فلڈ لائٹس کے جنریٹر میں خرابی پیدا ہو گئی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق، جیسے ہی جنریٹر فیل ہوا، انہوں نے بیک اپ جنریٹر آن کرنے کی کوشش کی، لیکن کنکشن منتقلی میں وقت لگنے کی وجہ سے 35 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انتظامیہ کے مطابق، پچھلے پانچ دنوں سے فلڈ لائٹس کی ٹیسٹنگ جاری تھی اور کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا تھا، لیکن عین میچ کے دوران خرابی نے پانچ دن کی محنت کا پول کھول دیا۔

بھارت میں ریٹائرڈ کرکٹرز کا برا حال، معروف بھارتی کرکٹر کی پینشن شاہد آفریدی سے بھی کم

یہ واقعہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتظامی دعووں پر بڑا سوالیہ نشان لگا چکا ہے۔ یہ وہی بھارت ہے جو پاکستان کے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر پر سوالات اٹھا رہا تھا، لیکن اپنے اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات تک کو برقرار نہیں رکھ سکا۔

یہ سچ ہے کہ تکنیکی خرابیاں کسی بھی اسٹیڈیم میں ہو سکتی ہیں، لیکن ایک بین الاقوامی میچ کے دوران فلڈ لائٹس کی ناکامی اور انتظامیہ کی نااہلی نے بھارت کو کرکٹ دنیا میں جگ ہنسائی کا نشانہ بنا دیا ہے۔