سیاست – Daily Ibrat

بلوچستان: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے،تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

عمران خان جیل میں کس حال میں ہیں؟ فرینڈ آف کورٹ نے عدالت کو کیا بتایا؟
اسلام آباد: فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر  نے سپریم کورٹ کو عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

دوران سماعت انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں طبی سہولیات پر عدم اطمینان کے ساتھ ساتھ خصوصاً اپنی آنکھوں کے مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماہر ڈاکٹروں تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دھندلا دکھائی دینا

فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال چار ماہ سے قید ہیں ۔ اکتوبر 2025 تک ان کی نظر 6/6 تھی، تاہم بعد ازاں انہیں دھندلا دکھائی دینا شروع ہوا جو وقت کے ساتھ بڑھتا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی پہلے متاثر ہوئی اور پھر کمزور ہونا شروع ہوگئی۔ انہیں بلڈ کلاٹ ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے، جس کے باعث وہ خاصے پریشان دکھائی دیے۔ ملاقات کے دوران ان کی آنکھوں سے مسلسل پانی نکلتا رہا جسے وہ ٹشو پیپر سے صاف کرتے رہے، جس سے وہ غیر آرام دہ محسوس کر رہے تھے۔

سیکیورٹی اور خوراک پر اطمینان

فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں سیکیورٹی اور فراہم کردہ خوراک پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم طبی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کا معائنہ ان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے کرایا جائے یا کم از کم کسی ماہر آنکھوں کے ڈاکٹر سے فوری چیک اپ کروایا جائے۔

رپورٹ میں جیل کے سیل میں مچھروں اور کیڑوں کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی خوراک کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک ریفریجریٹر فراہم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جسے بنیادی انسانی ضرورت قرار دیا گیا۔

مزید برآں قید تنہائی اور ٹی وی تک رسائی نہ ہونے کے باعث کتابوں کی فراہمی کی سفارش بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی عمر ایسی ہے جہاں باقاعدگی کے ساتھ ان کے بلڈ ٹیسٹ ہونے چاہییں۔ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ 3 ماہ تک ان کا علاج محض آنکھوں کے قطروں کے ذریعے کیا جاتا رہا۔ اس علاج سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

بانی پی ٹی آئی ایک گھنٹہ قرآن پڑھتے ہیں

بانی پی ٹی آئی نے بتایا وہ ناشتہ 9.45 پر کرتے ہیں، ایک گھنٹے تک قرآن پڑھتے ہیں۔ انہیں جسمانی ایکسرسائز کے لیے محدود آلات دستیاب ہیں۔ انہیں ایکسرسائز مشین، 9 کلو گرام کے پتھر دستیاب ہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ شام ساڑھے 5 سے لے کر 10 بجے تک بانی پی ٹی آئی سیل میں ہی رہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ناشتے میں ایک کپ کافی، دلیہ اور کچھ کھجوریں ملتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو پورے ہفتے میں کھانے کے لیے مینیو خود چننے کا اختیار ہے۔ کھانا بانی پی ٹی آئی ذاتی خرچ پر کھاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 2 دن چکن، 2 دن گوشت، 2 دن دال یا چاٹ /سینڈوچ ملتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں نیسلے کا بوتل پانی ملتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ رات کو مکمل کھانا نہیں کھاتے، پھل کھاتے ہیں، دودھ پیتے ہیں اور کھجوریں کھاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے بتایا ان کے سیل میں ہوا اور روشنی کی مناسب انتظام موجود ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بتایا انہیں سیل کے اندر چھری، کانٹے اور برتن رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

مشقتی، ہیٹر اور روم کولر دستیاب

فرینڈ آف دی کورٹ نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کپڑے دھونے اور صفائی کے لیے مشقتی دستیاب ہے، جس کے ذمے واش روم اور سیل کی صفائی بھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے سیل میں صفائی ستھرائی کے انتظام پر اطمنان کا اظہار کیا۔ سردی کے موسم میں بانی پی ٹی آئی کو چھوٹے سائز کا ہیٹر اور بلور دستیاب ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل میں ہر وقت گرم پانی دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق  بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ گرمیوں کے مہینوں میں  شدید گرمی اور حبس کے علاوہ مچھر اور کیڑے ہوتے ہیں۔ بانی پی ٹی کو گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے روم کولر بھی دستیاب ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہیں گرمی کے مہینوں میں 2 سے 3 مرتبہ فوڈ پوائزننگ ہو چکا ہے۔ ان کے سیل میں تقریبا 10 کیمرے نصب ہیں۔

گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر
گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر

کراچی: سینئر فائر آفیسر ظفر خان کا کہنا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے  لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔

ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  گل پلازہ کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران اس میں آگ لگی جسے بھجادیا گیا۔

ظفر خان نے کہا کہ عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے،اب صرف سرچنگ کا عمل رہ گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن آج مکمل ہوجائےگا، ایس بی سی اے کی نگرانی میں کام ہورہا ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے مکمل کرلیں

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ ایک افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر پاکستانی افسردہ ہے۔ یہ غم صرف لواحقین کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اور جس کرب سے متاثرہ خاندان گزر رہے ہیں اس تکلیف کی گھڑی میں حکومت سندھ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ ایک افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر پاکستانی افسردہ ہے۔ یہ غم صرف لواحقین کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اور جس کرب سے متاثرہ خاندان گزر رہے ہیں اس تکلیف کی گھڑی میں حکومت سندھ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ سانحے کے پہلے روز سے حکومت سندھ ایک نکاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے کہ ملبے میں موجود تمام میتوں کو نکالا جائے، ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں، حکومت کو 86 لاپتہ افراد کی معلومات موصول ہو چکی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے اور انتظامیہ شب و روز کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے اور سندھ حکومت 1200 دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرے گی، ماضی میں ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے اور عاشورہ کے موقع پر بولٹن مارکیٹ جلنے کے واقعات میں بھی حکومت سندھ نے چیمبر آف کامرس کے ذریعے نقصان کا تخمینہ لگوا کر متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دیا تھا اور اس بار بھی ایک منظم میکنزم کے تحت دیانتداری سے ازالہ کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی مول نہیں ہوتا، حکومت چاہتی ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، فائر فائٹنگ کے دوران ایک فائر فائٹر شہید ہوا ہے اور حکومت اس کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2024 کو آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں تمام دکانوں کو نوٹس بھیجے گئے تھے اور اس وقت نگران وزیر اعلیٰ تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس آتشزدگی کی شفاف انکوائری کے لیے ایک کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا ہے جو آگ کی وجوہات، ریسکیو میں کوتاہی اور دیگر محرکات کا جائزہ لے گی، ہم سب کمیٹی کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق چیمبر آف کامرس کے وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے اور تمام عمارتوں میں فائر سیفٹی یقینی بنانے کی تائید کی ہے، تاہم پورے پاکستان میں اندازاً نوے فیصد عمارتوں میں فائر سیفٹی نظام موجود نہیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کراتے وقت مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جماعت نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کیا اس سے ایسے واقعات نہیں ہوں گے، یہ وہ جماعتیں ہیں جنہوں نے لوگوں کو زندہ جلایا، سانحہ عاشورہ میں بولٹن مارکیٹ کو آگ آپ نے لگائی اور مداوا حکومت نے کیا، آج بھی لواحقین لاشوں کے منتظر ہیں اور آپ سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 مئی کو لوگوں کو چن چن کر مارا گیا، بندوقوں کا نشانہ بنایا گیا اور آج بھی اس سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے، حالانکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور گل پلازہ میں ہر طبقے کا انسان شاپنگ کے لیے آتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مصطفیٰ کمال کی پرانی ویڈیوز بھی پیش کیں اور کہا کہ جب وہ میئر کراچی تھے تو ان کا لب و لہجہ کچھ اور تھا، وہ ماضی میں اپنے قائد کے لیے لڑتے تھے اور اب اسی قائد کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، یہ لوگ اپنے قائد بدلتے رہتے ہیں، مصطفیٰ کمال کی ہر بات کا میرے پاس منہ توڑ جواب ہے، وہ وفاقی وزیر صحت ہیں، ان سے پوچھا جائے کہ وہ گل پلازہ کتنی بار گئے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ آپ کے قائد کی ہڑتالوں میں یومیہ سو لوگ مارے جاتے تھے، اس وقت ضمیر کیوں نہیں جاگا، انسانیت کیوں یاد نہیں آئی، ہماری ترجیح یہ ہے کہ پہلے لواحقین کو لاشیں دی جائیں، اس کے بعد آزادانہ انکوائری ہو اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اٹھارویں ترمیم کے خلاف خواجہ آصف اور مصطفیٰ کمال کے بیانات پر سوال کے جواب میں کہا کہ اگر مخالفت ہے تو اسمبلی میں جائیں، ٹی وی پر ڈھنڈورا پیٹنے کا فائدہ نہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بڑا دل رکھا، سب کو معاف کیا اور موقع دیا، 2008 سے 2013 تک کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، ہم نے ہر دور میں جیلیں کاٹی ہیں اور صدر پاکستان کا نائن زیرو جانا -صرف انتشار کی سیاست کے خاتمے کے لیے تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گل پلازہ کی فرانزک انکوائری اور تخریب کاری کے عنصر کی تفتیش جاری ہے، رپورٹ آنے دیں، اگر میرا بھی نام آیا تو میں بھی نہیں بخشا جاؤنگا ۔

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران گزشتہ رات سے اب تک ایک بچے سمیت مزید 5 افراد کے اعضاء برآمد کرلیے گئے ہیں
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران گزشتہ رات سے اب تک ایک بچے سمیت مزید 5 افراد کے اعضاء برآمد کرلیے گئے ہیں، جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے، جبکہ 54 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق اب تک جاں بحق افراد میں ایک خاتون شامل ہے جبکہ دیگر تمام مرد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ناقابلِ شناخت لاشوں کو امانتاً ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گل پلازہ میں مرکزی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ تاہم اس سے قبل پیر کی صبح تک آگ لگے 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود عمارت کے عقبی حصے میں سیکنڈ فلور اور گراؤنڈ فلور پر آگ موجود تھی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گل پلازہ کی عقبی سائیڈ پر فائر فائٹنگ اس وقت روک دی گئی جب آگ بجھانے کے دوران عمارت سے خطرناک آوازیں آنا شروع ہو گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت مکمل طور پر خستہ حال ہوچکی ہے اور اس کے گرنے کا شدید خدشہ ہے، اسی لیے اب صرف ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ کے قریب واقع عمارت میں آتشزدگی کے باعث ملبے تلے سے رات گئے ایک شخص کی لاش چھیپا حکام نے نکالی، جس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، جبکہ دوسری لاش ٹکڑوں کی صورت میں برآمد ہوئی جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں ہفتے کی رات سوا دس بجے آگ بھڑکی جو تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچیں تاہم آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ثابت ہوا، جبکہ آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ پولیس نے 59 مسنگ افراد کے حوالے سے مختلف افراد سے رابطہ کیا اور تمام کے اہل خانہ سے موبائل نمبرز حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق اب تک 26 افراد کی لوکیشن گل پلازہ کے قریب ملی ہے جبکہ دیگر کی لوکیشن کی اسکرونٹی جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھوئیں سے متاثر ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا، جبکہ دو فائر فائٹرز ارشاد اور بلال زخمی ہوئے جو پی این ایس شفا میں زیر علاج ہیں۔ مجموعی طور پر 30 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 13 برنس سینٹر، 15 ٹراما سینٹر اور 2 جناح اسپتال منتقل کیے گئے۔

طلباء پاکستان کے علم بردار ہیں اور مستقبل انھی کے ہاتھوں میں ہے ، میرا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننا پاکستان کی تمام بیٹیوں کا اعزاز ہے –
* ینک بٹن دبانے پر پولیس فوراً پہنچ جاتی ہے ، اب مائیں بہنیں بیٹیاں محفوظ ہیں ، پنجاب میں جرائم میں کمی آئی ہے ، الحمد للّٰہ !

* پنجاب کے ہسپتالوں ، کالجز اور یونیورسٹیز سے تمام صوبوں کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں – ہم نے کبھی سندھی ، پنجابی ، بلوچی ، کشمیری ، گلگتی یا پختون کا فرق ذہن نہیں رکھا – الحمد للّٰہ ، ہم سب پاکستانی ہیں –

* شہباز شریف نے لاہور میں پہلا سیف سٹی بنایا تھا – اور اب ، الحمد للّٰہ ، پورے پنجاب کو سیف سٹی بنا دیا گیا ہے –

* پی ایم ایل این کے دور میں عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگایا جاتا ہے – موجودہ منتخب پنجاب حکومت بھی اسی اصول پر کار بند ہے – اور پنجاب میں دوسرے صوبوں سے یہی فرق ہے – موجودہ وقت میں گڈ گورنس سے بہتر کوئی سیاست نہیں ہو سکتی –

* ماضی میں ہر اسانی ، ریپ اور قتل کے واقعات مسلسل ہو رہے تھے ۔ لیکن الحمد للّٰہ ، اب پنجاب میں جرائم کی شرح 100 سے کم ہو کر 30 فی صد پر آ چکی ہے۔

* الحمد للّٰہ ، موجودہ پی ایم ایل این پنجاب حکومت کے تحت بے گھر خاندانوں کو 25 ہزار گھر بنا کر یئے جا چکے ہیں – ان شاء اللّٰہ ، ہم 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کریں گے ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے وسائل عطا کیے کہ عوام کے مسائل حل کر سکیں ۔

* حلفاً کہہ سکتی ہوں کوئی بھی افسر سفارش پر نہیں لگایا ۔ وی سی ، سیکرٹری ، ڈی سی ، کمشنرز کی سلیکشن پینل انٹرویوز کے بعد کی جاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے طلبہ سے خطاب –

سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی: فاروق ستار
فاروق ستار کا کہنا تھا 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ سات دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، پولیس نے جب روکنے کی کوشش کی تو پولیس پر بھی حملے کیا گیا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا، جو مقدمہ بنایا گیا اس میں دہشتگردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا سارے سانحے پر حکومت سندھ کے رد عمل کو دیکھنا تھا، ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ردعمل دیا جاتا ہے لیکن اس پر کوئی رد عمل نہیں آیا، رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے حوالے سے عدالت کا رویہ بھی دیکھا، جن گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے خود ان کا مقدمہ لڑا، انہیں وکیل کی ضرورت ہی نہیں رہی، گرفتار اکثریت کو چھوڑ دیا گیا۔

گیمبلنگ ایپ کی تشہیر: رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس دوران  رجب بٹ اور ندیم نانی والا  عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت  درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ  کراچی میں بھی مقدمہ ہے لہٰذا 15 روز کی راہداری ضمانت دی جائے۔

وکیل  درخواست گزار کے مؤقف پر جسٹس انعام منہاس  نے کہا کہ 10  دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کو 10 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم  جاری کرتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔

ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایپ کی تشہیر پر سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نےگزشتہ روزپاکستان پہنچنے پر رجب بٹ کو ائیرپورٹ سے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ روز برطانیہ کی جانب سے ملک بدر کیے جانے کے بعد پاکستانی یوٹیوبر پاکستان پہنچ چکے ہیں ، رجب بٹ کو ویزا منسوخی کی بنا پر برطانیہ سے ملک بدر کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد، مواد کے تخلیق کار رجب بٹ اور ندیم مبارک،
اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد، مواد کے تخلیق کار رجب بٹ اور ندیم مبارک، جنہیں نانی والا بھی کہا جاتا ہے، بدھ کے روز IHC پہنچے جہاں وہ جاری قانونی مقدمات میں حکام کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لیے پہنچ گئے۔ یہ جوڑا منگل کی رات برطانیہ سے پہنچا۔

مواد کے تخلیق کار قانونی پریشانی کے لیے اجنبی نہیں ہیں۔ اس سال ستمبر میں، بٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر آن لائن گیمنگ ایپس کو مبینہ طور پر فروغ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ندیم کے خلاف NCCIA نے اپنے سوشل میڈیا پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ بھی درج کیا تھا، لیکن اسے ستمبر میں اپنی گاڑی پر جعلی رجسٹریشن نمبر – IK-804 ظاہر کرنے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ پر، وہ جعلی رجسٹریشن نمبر، IK-804 ظاہر کرنے کے حوالے سے پولیس کو مطمئن نہیں کرسکا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ قیدی نمبر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان

وزیراعظم کی گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

علی پرویز ملک نے یہ بات قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بتائی۔

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ رواں سال پچھلے سال کی نسبت گیس لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے تاہم  جہاں بھی گیس پریشر کا مسئلہ ہے، نشاندہی کریں، معاملہ حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نومبر میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 70 سے 80 فیصد اوگرا کے حوالہ سے تھیں،  ان شکایات کو ہم نے 36 گھنٹوں کے اندر حل کر دیا تھا۔