قومی – Daily Ibrat

آنجہانی آشا بھوسلے نے اپنے پیچھے کتنی دولت چھوڑی؟
بھارتی موسیقی کی نامور گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کی وفات کے ساتھ ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا، تاہم وہ اپنے پیچھے نہ صرف لازوال گیت بلکہ اربوں روپے کے مالی اثاثے بھی چھوڑ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آشا بھوسلے کی مجموعی دولت کا تخمینہ 200 سے 250 کروڑ روپے کے درمیان لگایا گیا ہے۔ ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ کئی دہائیوں پر محیط موسیقی کا شاندار کیریئر تھا، جس میں انہوں نے مختلف زبانوں میں ہزاروں گانے ریکارڈ کیے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ایسے دور میں کیا جب پلے بیک سنگرز کو رائلٹی نہیں دی جاتی تھی، تاہم اس کے باوجود ان کی مسلسل محنت اور مقبولیت نے انہیں مالی طور پر مستحکم بنایا۔

گلوکاری کے علاوہ آشا بھوسلے نے کاروباری میدان میں بھی قدم رکھا اور ’آشاز‘ کے نام سے ایک بین الاقوامی ریسٹورنٹ چین قائم کی، جس کا آغاز 2002 میں دبئی سے ہوا اور بعد ازاں یہ برطانیہ، کویت، بحرین اور دیگر ممالک تک پھیل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے پاس 80 سے 100 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں بھی موجود تھیں، جن میں ممبئی اور پونے میں قیمتی رہائشی پراپرٹیز شامل تھیں۔

آشا بھوسلے آخری عمر تک عالمی سطح پر متحرک رہیں اور دبئی، امریکا، کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں لائیو پرفارمنسز کرتی رہیں۔

وفاقی حکومت نے ایک وسیع کفایت شعاری مہم کے حصے کے طور پر ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی پالیسی کا اعلان کیا ہے
وفاقی حکومت نے ایک وسیع کفایت شعاری مہم کے حصے کے طور پر ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ایندھن کے استعمال کو کم کرنا اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ سے منسلک معاشی دباؤ کو کم کرنا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یہ اعلان کفایت شعاری سے متعلق اجلاس کی صدارت کے بعد قوم سے ٹیلی ویژن خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اضافی ایندھن کی کھپت سے بچنے کے لیے، سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کا 50% عملہ گھر سے کام کرے گا، ضروری خدمات کو انتظامات سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے ہفتے میں چار کام کے دنوں میں شفٹ کرنے کا بھی اعلان کیا، حالانکہ اس اقدام کا اطلاق بینکوں، صنعتوں اور زراعت کے شعبے پر نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت افطار پارٹیوں اور عشائیے پر بھی مکمل پابندی عائد کر رہی ہے، جبکہ اداروں کو آن لائن میٹنگز اور ویڈیو لنک رابطے کو ترجیح دینے کی ہدایت کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایندھن کی حد کو مزید سخت کیا جا رہا ہے، اگلے دو ماہ کے لیے پبلک سیکٹر کے اداروں کے لیے ایندھن کے کوٹے میں 50 فیصد کمی کی جائے گی، سوائے ایمبولینسز اور پبلک استعمال کی بسوں کے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر میں استعمال ہونے والی 60 فیصد ٹرانسپورٹ بھی دو ماہ سے بند کی جارہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تمام سرکاری ادارے تنخواہوں کو چھوڑ کر اپنے اخراجات میں 20 فیصد کمی کریں گے، اور کہا کہ نئے ٹرانسپورٹ، ایئر کنڈیشنر اور دیگر اشیاء کی خریداری پر پابندی لگا دی گئی ہے

بلوچستان: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے،تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔۔

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

اسپارکو کے ترجمان کے مطابق  پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے ، نئے چاند کی پیدائش   ہوچکی ہے ، آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے۔

رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔

یاد رہے کہ  سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں آج  پہلا روزہ ہے، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ادا کی گئی، اس دوران ہزاروں زائرین، نمازیوں کا روح پرور اجتماع دیکھنے کو ملا۔

دنیا بھر سے آئے ہزاروں مسلمان بارگاہ الہیٰ میں سجدہ ریز ہوئے ، ماہ رمضان پانے پر شکر اور مغفرت کی دعائیں مانگیں۔

پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔  اس حوالے سے تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ رمضان 1447 ہجری کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جب کہ 29 شعبان 1447 ہجری کو رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 فروری کو موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 6 بج کر 58 منٹ شام، بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 47 منٹ شام، سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 24 منٹ شام، خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 13 منٹ شام، پنجاب میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 08 منٹ شام جب کہ گلگت بلتستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 6 بج کر 53 منٹ شام ہوگا۔

جوا پروموشن کیس: ڈکی بھائی اور اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد
لاہور کی عدالت میں آن لائن جوئے کی تشہیر کے مقدمے کی سماعت کے دوران سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیوبر سعد الرحمان اور دیگر ملزمان ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں جوئے کی پرموشن کے کیس کی کارروائی کی گئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جس کے بعد تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گواہوں کو 23 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرایم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ڈکی بھائی، اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

و اضح رہے کہ ڈکی بھائی کو این سی ایس آئی اے نے 17 اگست 2025 میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ملزم پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کا الزام عائد ہے۔

🎾قومی پیغام امن کمیٹی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات، قومی بیانیےکے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
قومی پیغام امن کمیٹی (این پی اے سی) نے قومی بیانیےکے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے قومی پیغام امن کمیٹی نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کالعدم ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اےکےتناظرمیں داخلی سلامتی پرجامع گفتگو ہوئی اور مشترکہ مؤقف مزید مضبوط ہوا جبکہ ملاقات میں کشمیر اور غزہ پر اصولی مؤقف کی توثیق کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور میں یکسوئی، بیانیے پراتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے اور مظلوموں کی حمایت پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

ملاقات میں قومی بیانیے کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاک افواج سےغیرمتزلزل یکجہتی اور ریاست دشمن بیانیوں کےخلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

این پی اے سی نے فتنہ الخوارج اورافغان طالبان کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کا کوئی جوازنہیں۔

این پی اے سی نے  منبر ومحراب سے اتحادِ امت

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کا ایک جیسا ریٹ نافذ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کا ایک جیسا ریٹ نافذ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

وفاقی حکومت نے اس مقصد کے تحت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے یونیفارم ٹیرف لاگو کرنے کی باضابطہ درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کے موجودہ ٹیرف نوٹیفکیشن میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت اب کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی قومی سطح پر یکساں بجلی نرخ لاگو ہوں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں برابری اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

وفاقی حکومت نے نیپرا کو جمع کرائی گئی درخواست میں واضح کیا ہے کہ ٹیرف ریشنلائزیشن سے اضافی ریونیو حاصل کرنا مقصود نہیں بلکہ یہ قدم بجلی کے شعبے میں نظم و ضبط اور مالی استحکام کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے شعبے میں طویل المدتی بہتری کے لیے سبسڈی کا بتدریج خاتمہ ناگزیر ہے تاہم صارفین کو ریلیف دینے کے لیے ہدفی سبسڈی کا نظام برقرار رکھا جائے گا۔

یونیفارم ٹیرف شیڈول کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ایک ہی ملک میں مختلف بجلی نرخ صارفین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہیں جسے ختم کرنا ضروری ہے۔

نیپرا حکومت کی اس درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کرے گا۔ اگر نیپرا نے تجویز کی منظوری دے دی تو نیپرا ایکٹ کے سیکشن 31 کے تحت نظرثانی شدہ ٹیرف نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس کے بعد نئے بجلی نرخوں کا اطلاق 15 جنوری سے متوقع ہے

طلباء پاکستان کے علم بردار ہیں اور مستقبل انھی کے ہاتھوں میں ہے ، میرا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننا پاکستان کی تمام بیٹیوں کا اعزاز ہے –
* ینک بٹن دبانے پر پولیس فوراً پہنچ جاتی ہے ، اب مائیں بہنیں بیٹیاں محفوظ ہیں ، پنجاب میں جرائم میں کمی آئی ہے ، الحمد للّٰہ !

* پنجاب کے ہسپتالوں ، کالجز اور یونیورسٹیز سے تمام صوبوں کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں – ہم نے کبھی سندھی ، پنجابی ، بلوچی ، کشمیری ، گلگتی یا پختون کا فرق ذہن نہیں رکھا – الحمد للّٰہ ، ہم سب پاکستانی ہیں –

* شہباز شریف نے لاہور میں پہلا سیف سٹی بنایا تھا – اور اب ، الحمد للّٰہ ، پورے پنجاب کو سیف سٹی بنا دیا گیا ہے –

* پی ایم ایل این کے دور میں عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگایا جاتا ہے – موجودہ منتخب پنجاب حکومت بھی اسی اصول پر کار بند ہے – اور پنجاب میں دوسرے صوبوں سے یہی فرق ہے – موجودہ وقت میں گڈ گورنس سے بہتر کوئی سیاست نہیں ہو سکتی –

* ماضی میں ہر اسانی ، ریپ اور قتل کے واقعات مسلسل ہو رہے تھے ۔ لیکن الحمد للّٰہ ، اب پنجاب میں جرائم کی شرح 100 سے کم ہو کر 30 فی صد پر آ چکی ہے۔

* الحمد للّٰہ ، موجودہ پی ایم ایل این پنجاب حکومت کے تحت بے گھر خاندانوں کو 25 ہزار گھر بنا کر یئے جا چکے ہیں – ان شاء اللّٰہ ، ہم 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کریں گے ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے وسائل عطا کیے کہ عوام کے مسائل حل کر سکیں ۔

* حلفاً کہہ سکتی ہوں کوئی بھی افسر سفارش پر نہیں لگایا ۔ وی سی ، سیکرٹری ، ڈی سی ، کمشنرز کی سلیکشن پینل انٹرویوز کے بعد کی جاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے طلبہ سے خطاب –

وضع کام کرنے کی انجیکشن پاکستان میں سب سے زیادہ بکنے لگی
مشہور وزن کام کرنے والی انجیکشن، ‘ozempic,’ اب پاکستان کے آنلائن پلیٹفارمز پر سب سے اچھے بِکنے والی اشیا بن گئی۔

یہ مشہور انجیکشن پوری دنیا میں استعمال ہو رہی ہے اور یہ بہت تیزی سے انسان کا وزن گرا دیتی ہے۔

پاکستانی سوشیل میڈیا کے صارفین نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا اور کہا کو لوگوں کو یہ انجیکشن استعمال کرتے وقت احتیاط کرنا چائے یہ اور بننا ڈاکٹر کے مشورے نہیں ایاٹیمل کریں