بین الاقوامی​ – Daily Ibrat

ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ‘ختم’ ہو گیا: صدر ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ چند ہفتے پہلے ہونے والے امن معاہدے کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب یہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور ایران کے ساتھ وقت ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انہوں نے نیٹو کے سربراہ مارک روٹے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے گزشتہ رات ایران پر ایک بہت بڑا اور طاقتور حملہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حالیہ اقدامات اور بحری جہازوں پر حملوں کے جواب میں انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا کہ ”ان ایرانیوں میں کوئی خرابی ہے، یہ بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں، یہ برے لوگ ہیں اور گندا کھیل کھیلتے ہیں۔“

دو ہزار بحری جہازوں کے 20 ہزار کارکُنوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے: سربراہ آئی ایم او
دو ہزار بحری جہازوں کے 20 ہزار کارکُنوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے: سربراہ آئی ایم او

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے چند روز قبل لندن میں ہونے والے ایک اجلاس میں اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک نے عالمی جہازرانی میں ایران کی مداخلت کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

اجلاس میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (یعنی آئی ایم او) جو اقوامِ متحدہ کا جہازرانی سے متعلق خصوصی ادارہ ہے کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور ہوئی جس میں کہا گیا کہ ’ایران نے مال بردار بحری جہازوں کے عملے کے ارکان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ پیدا کیا اور سمندری ماحول کو سنگین نقصان کے خدشات سے دوچار کیا۔‘

تاہم ووٹنگ کے بعد آئی ایم او کے سربراہ آرسینیو ڈومینگیز نے زور دیا کہ توجہ سیاسی بیانات اور قراردادوں کے بجائے عملی امداد پر مرکوز رہنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ’میں اس طریقۂ کار پر کسی حد تک مایوسی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جس کے تحت ہم ان مسائل کو دیکھ رہے ہیں۔ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ یہ بحث، طریقہ کار اور ووٹنگز ان 20 ہزار ملاحوں کی کس طرح مدد کرتی ہیں جو گزشتہ نو ہفتوں سے پھنسے ہوئے ہیں، جب کہ دو ہزار جہاز بھی مختلف مقامات پر رکے ہوئے ہیں۔‘

آئی ایم او سربراہ کے مطابق اس بات کی فوری ضرورت ہے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے اُن بحری جہازوں کے عملے کے ارکان کو درپیش مشکلات کے عملی حل تلاش کرنے کی ہے، نہ کہ محض سیاسی بیانات تک محدود رہنے کی۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اب ایک ایسے موڑ پر پہنچ گئی ہے جہاں آبنائے ہرمز ایک عظیم جنگی بساط بن چکی ہے۔ جس پر غلبہ پانے والا ہی اس جنگ کا فاتح قرار دیا جائے گا۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اب ایک ایسے موڑ پر پہنچ گئی ہے جہاں آبنائے ہرمز ایک عظیم جنگی بساط بن چکی ہے۔ جس پر غلبہ پانے والا ہی اس جنگ کا فاتح قرار دیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جھکانے کے لیے ایک ایسا داؤ کھیلا ہے جسے دفاعی اصطلاح میں ’کاؤنٹر بلاکیڈ‘ یا جوابی ناکہ بندی کہا جاتا ہے۔

’اسلام آباد میں 21 گھنٹے طویل امن مذاکرات کی ناکامی کے فوری بعد، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر اس جہاز کو روکیں گے جو ایرانی بندرگاہوں کی طرف جا رہا ہو یا وہاں سے آ رہا ہوگا۔

یہ اقدام ایران کی اس جنگی حکمت عملی کا جواب ہے جس کے تحت وہ اس تنگ بحری راستے کو بند کر کے عالمی معیشت پر اثرانداز ہونے اور دنیا پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

اس نئی صورتحال کو سمجھنے کے لیے ہمیں تھوڑا پیچھے جانا ہوگا۔

جب 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے شروع کیے، تو ایران نے جواباً آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگیں بچھا دیں، جس سے عالمی جہاز رانی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔

حال ہی میں ایران نے یہ راستہ دوبارہ کھولا تو سہی، لیکن ایک ’ٹوئسٹ‘ کے ساتھ۔

ایران نے اسلام آباد مذاکرات کی ایک بڑی شرط تو مان لی تھی کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھے گا، مگر پھر ایران نے بین الاقوامی بحری راستوں میں بارودی سرنگوں کے خطرے کو جواز بنا کر جہازوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایرانی حدود میں واقع جزیرہ قشم اور لارک کے قریب سے گزریں۔

یہ بارودی سرنگیں خود ایران نے ہی بچھائی تھیں، مگر اب وہ جہازوں کو اپنے علاقے سے گزار کر غالباً ان سے ٹیکس یا ٹول وصول کر رہا ہے۔

امریکا کی سینٹرل کمان یعنی ’سینٹ کام‘ نے اب اس کا یہ توڑ نکالا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کردی جائے۔

سینٹ کام کے مطابق یہ ناکہ بندی تمام ممالک کے جہازوں پر یکساں طور پر نافذ ہوگی مگر وہ جہاز جو غیر ایرانی بندرگاہوں کی طرف جا رہے ہوں گے، انہیں نہیں روکا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اس صورتحال پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کی بنیادی شرط کی خلاف ورزی کی ہے اور اب ہمیں قدم اٹھانا پڑے گا۔

آبنائے ہرمز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ دنیا کا 20 فیصد سے زیادہ تیل اور گیس اسی چھوٹے سے راستے سے گزرتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ امریکا اس ناکہ بندی کو نافذ کیسے کرے گا؟

امریکی بحریہ کو دو بڑے کام کرنے ہوں گے: پہلا، ایران کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنا اور دوسرا، ایرانی بندرگاہوں کی پہرہ داری کرنا۔

اس وقت امریکا کے پاس اس علاقے میں دو بڑے طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن اور رونالڈ ریگن اور دو ایمفی بیئس گروپس موجود ہیں، جن میں 20 سے زیادہ جنگی جہاز اور 200 سے زائد طیارے شامل ہیں۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ 12 اپریل سے دو امریکی بحری جہاز اس علاقے میں سرنگیں صاف کرنے کا آپریشن شروع کرچکے ہیں۔

اگر امریکا یہاں ناکہ بندی کرتا ہے تو ایران ایک ایسا ملک بن کر رہ جائے گا جس کا سمندر سے رابطہ کٹ گیا ہو۔

ایران اپنی توانائی کی برآمدات اور چین سے آنے والے ان کیمیکلز کے لیے انہی راستوں کا محتاج ہے جو میزائلوں کا ایندھن بنانے میں کام آتے ہیں۔

دوسری طرف ایران بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھا ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ بحری ناکہ بندیوں نے ہی آبدوزوں کی جنگ کو جنم دیا تھا۔

ایران کے پاس غدیر کلاس کی تقریباً 20 چھوٹی آبدوزیں ہیں جو خاص طور پر اسی طرح کی صورتحال کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ایران کے پاس ڈرونز اور ایسے میزائل بھی ہیں جو جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اگرچہ ایران کی بڑی بحریہ کا بیشتر حصہ امریکا پہلے ہی تباہ کر چکا ہے، مگر ایران کے پاس اب بھی بارودی سرنگوں اور چھوٹی آبدوزوں کا وہ قلعہ موجود ہے جو قریب آنے والے کسی بھی دشمن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 21 ویں صدی کی ایک ایسی جنگ ہے جہاں ایک طرف دنیا کی طاقتور ترین بحریہ ہے اور دوسری طرف ایران کا وہ دفاعی قلعہ جو اپنی زمین اور ساحل کے قریب رہ کر لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر ٹرمپ پر عزم ہیں کہ وہ اس ناکہ بندی کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، جبکہ ایران اپنی بارودی سرنگوں اور چھوٹی آبدوزوں کے ذریعے اس محاصرے کو توڑنے کی کوشش کرے گا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سمندری مقابلے میں جیت کس کی ہوتی ہے، کیونکہ اس کا اثر براہ راست پوری دنیا کی معیشت اور تیل کی قیمتوں پر پڑنے والا ہے۔

امریکی بحریہ. آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کیسے کرے گی اور ایران پر اس کے اثرات کیا ہوں گے؟
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ سوموار سے آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی کا آغاز ہونے کے بعد ایرانی بندرگاہوں سے کسی بھی قسم کی ٹریفک کو روک دیا جائے گا تاہم کسی اور مقام سے آنے والے بحری جہازوں کو اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت ہو گی۔

لیکن یہ ناکہ بندی ہو گی کیسے؟

امریکی بحریہ کی 2022 کی ہینڈ بک کے مطابق اس قسم کی ناکہ بندی کے دوران ہر قسم کی بحری ٹریفک کو ایسی مخصوص بندرگاہوں، ساحلی علاقوں یا فضائی اڈوں میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے سے روکا جاتا ہے جو دشمن کے کنٹرول میں ہوں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پہلے اعلان کیا تھا, کہ ایران سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد فوری طور پر ناکہ بندی ہو گی لیکن اتوار کو انھوں نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

بعد میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی 13 اپریل کو صبح 10 بجے (ایسٹرن ٹائم) سے تمام ممالک کے جہازوں پر یکساں طور پر نافذ کی جائے گی جو’ ایرانی بندرگاہوں یا ساحلی علاقوں میں داخل ہوں گے یا وہاں سے نکلیں گے۔ اس میں خلیج اور بحیرہ عمان میں واقع تمام ایرانی بندرگاہیں شامل ہیں۔

کویت میں امریکا کے متعدد طیارے گر کر تباہ، وزارت دفاع کی تصدیق
کویت کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح کئی امریکی فوجی طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اسی لیے یہ طیارے مار گرائے گئے۔

کویتی حکام کے مطابق تمام عملہ محفوظ ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد اسپتالوں میں طبی معائنے اور علاج کے لیے بھیج دیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

کویتی وزارتِ دفاع کے مطابق امریکی افواج کے ساتھ براہِ راست رابطہ کیا گیا اور واقعات کی نوعیت جاننے کے لیے مشترکہ تکنیکی اقدامات کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں وسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ایک امریکی ایف 15 جنگی طیارے کو گر کر تباہ ہوتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل جنگی طیارے کو شعلوں کے ساتھ نیچے کی جانب گھومتے ہوئے گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پائلٹ محفوظ رہا ہے۔

ادھر خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے نمائندے نے پیر کے روز کویت میں امریکی

ادھر خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے نمائندے نے پیر کے روز کویت میں امریکی سفارت خانے کے قریب سیاہ دھواں اٹھتے دیکھا۔ سفارتی مشن کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سفارت خانے کا رخ نہ کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کے اوپر میزائل اور ڈرون حملوں کا خطرہ برقرار ہے، اس لیے سفارت خانے کے قریب نہ آئیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ امریکی سفارت خانے کا عملہ محفوظ مقامات پر پناہ لیے ہوئے ہے۔

بلوچستان بھر میں ایرانی تیل فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں پمپ سیل
بلوچستان بھر میں ایرانی تیل فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں پمپ سیل

کوئٹہ/صوبے بھر میں ایرانی تیل فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران گوادر، قلات، تُربَت، پنجگور سمیت کئی اضلاع میں ہزاروں پٹرول پمپ سیل کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بارڈر سے تیل کی تجارت پر مکمل پابندی لگنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے روزگار کے مواقع مزید محدود ہونے کا خدشہ ہے۔

ایرانی تیل کی فروخت سے وابستہ افراد اور کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔ صوبے میں پہلے ہی معاشی حالات خراب ہیں اور ایسے فیصلے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں

سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومتی پالیسیوں کو عوام دشمن قرار دیا ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام کے روزگار کے تمام ذرائع بند کرنا غیر سنجیدہ اور ناقابلِ قبول عمل ہے، اور حکومت کو چاہیے کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرے

بالی ووڈ کے لیجینڈ اداکار دھرمیندر نہیں رہے
بالی ووڈ کے اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں پیر کو ممبئی میں چل بسے۔ چھ دہائیوں پر محیط فلمی کریئر میں انہوں نے کئی مشہور فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ وہ اپنے پیچھے ایک ایسا خلا چھوڑ گئے ہیں، جو شاید ہی پر ہو سکے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی خبر کے مطابق پیر کے روز اداکاردھرمیندر 89 سال کی عمر میں ممبئی میں اپنے گھر پر چل بسے۔ معروف اداکار کو اس ماہ کے اوائل میں اسپتال میں سانس کی تکلیف کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا اور پھر وہ صحت یاب ہو کرے گھر واپس ہو گئے تھے۔

تاہم اس واقعے کے 12 دن بعد وہ چل بسے۔ اگر زندہ رہتے تو آٹھ دسمبر کو ان کی عمر  90 سال ہو جاتی۔

دھرمیندر کے پسماندگان میں ان کی بیویاں، پرکاش کور اور ہیما مالنی، اور چھ بچے ہیں، جس میں اداکار سنی دیول، بوبی دیول، ایشا دیول، اور آہنا دیول، اجیتا اور وجیتا شامل ہیں۔

بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں
بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد:دبئی ایئر شو میں کریش بھارتی جنگی طیارے تیجس کی ممکنہ تکنیکی نقائص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایوی ایشن کے ماہرین نے کہا ہے کہ ہائی جی منووَر میں اسٹرکچرل فیلیئر، مسلسل جی لوڈ کے دوران وِنگ اسپار میں دراڑ یا لیمینیٹ کا اُکھڑ جانا، ٹیل پلین یا ایلیویٹر کی ساختی ناکامی، ڈھیلے ہِنجز یا گھِسے بیئرنگ کی وجہ سے کنٹرول سرفیس کا ہلنا،کنٹرول سسٹم کی ناکامی، لینکج ٹوٹنے سے ایلیرون، ایلیویٹر یا روڈر کا جام ہوجانا، پرانے طیاروں میں کنٹرول کیبل کا ٹوٹ جانا، ہائیڈرولک فیلئر جس سے کنٹرول کا جواب غیر متوازن یا مکمل غائب ہو جائے تیجس کی ممکنہ خرابیاں ہیں۔

ماہرین کے مطابق انجن یا پاور پلانٹ کی خرابی، ورٹیکل چڑھائی کے دوران اچانک انجن جام ہونا، جس سے اسٹال اور اسپن ہو جائے، منفی جی پر فیول پِک اپ صحیح نہ ہونے سے فیول کی کمی، پروپیلر گورنر میں خرابی آجائے جس سے آر پی ایم حد سے زیادہ بڑھ جائے، ٹرِم یا اسٹیبلٹی سسٹم میں خرابی ہو، رَن اوے ٹرِم جو منووَر کے دوران ناک کو اوپر یا نیچے دھکیل دے، جدید ائیروبٹک جیٹس میں آٹو اسٹیبلٹی سسٹم کی خرابی، فلائٹ کنٹرول سرفیس کا ٹوٹ کر الگ ہوجانا، بولٹ فیل ہونے سے ایلیرون یا ایلیویٹر کا الگ ہو جانا، زیادہ ہوا کے دباؤ میں روڈر کا ہِنج لائن سے نکل جانا تیجس کی ممکنہ خرابیاں ہیں۔

ماہرین نے رائے دی ہے کہ انسٹرومنٹیشن فیلئر جس سے طیارہ کی حالت کا غلط اندازہ ہو، سخت منووَر کے دوران ایٹیٹیوڈ انڈیکیٹر یا ہورائزن جائرو کا خراب ہونا، ایئر اسپیڈ انڈیکیٹر کی بندش سے ڈائیو میں اوور اسپیڈ ہو جانا، فیول یا آئل سسٹم کی خرابی، زیادہ زاویے پر اُڑتے وقت آئل پریشر کم ہونا اور انجن بند ہونا، ویپر لاک یا فیول پمپ فیل ہونے سے انجن کا اچانک بند ہونا، الیکٹریکل سسٹم کی ناکامی، ڈبل بس فیلئر جس سے الیکٹرانک اگنیشن یا فیڈیک بند ہو جائے، ایونکس فیل ہوجانا جو فلائی بائی وائر اسٹیبلٹی کو کنٹرول کرتی ہے، پروپیلر یا روٹر سسٹم کی خرابی ہو، پروپ بلیڈ کے روٹ میں دراڑ ہو جس سے عدم توازن آجائے یا بلیڈ ٹوٹ کر نکل جائے تو طیارہ تباہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ کانسٹنٹ اسپیڈ پروپ کا بے قابو ہو جانا جس سے تھرسٹ کنٹرول ختم ہو جائے، ہائی اسپیڈ ایروڈائنامک فیلئر، ہائی اسپیڈ پل آؤٹ میں شاک سے کنٹرول سرفیس کا اسٹال ہو جانا، کینوپی کا الگ ہو جانا، جس سے اچانک ڈریگ اور عدم استحکام پیدا ہو جائے، یہ بھی طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات ہیں۔

مدینہ منورہ بس حادثہ: بھارتی شہری نے خاندان کے 18 افراد کھودیے، آخری ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی
بھارت سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ سید راشد نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کی بس کو پیش آئے حادثےمیں  ان کے خاندان کے 18 قریبی افراد بھی  شامل تھے۔

گزشتہ روز بھارت سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی بس مکہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے 45افراد جاں بحق ہوئے جن کا تعلق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے بتایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں35 سالہ سید راشد کے والدین، 65 سالہ شیخ نصیر الدین، 60 سالہ اختر بیگم، ان کے امریکا سے عمرہ کیلئے آئے  ہوئے 38 سالہ بھائی ، 38 سالہ بھابھی اور ان کے 3 بچے بھی شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا نگر کے رہائشی راشد نے بتایا کہ ’  انہوں نے 9 نومبر کو حیدرآباد ائیر پورٹ سے عمرہ پرجانے والے تمام رشتےداروں کو خدا حافظ کہاتھا ، ساتھ ہی زور دیا تھا کہ بچوں کے ساتھ سب ایک ساتھ سفر نہ کریں ، کاش وہ مان جاتے تو کچھ تو بچ جاتے‘

راشد کے مطابق ’میں نے کبھی  سوچا بھی نہیں تھا کہ اپنوں سے کی گئی  یہ ملاقات آخری ملاقات ہوگی ‘۔

دوسری جانب اسی حادثے میں خاندان کے 5 افراد کھونے والے ایک اور بھارتی  شخص کا بتانا ہے کہ مدینہ بس حادثے میں ان کے 2 سالے، ان کی ساس اور بھانجی جاں بحق ہوئی ہے۔

ہم سب کچھ یاد رکھیں گے، سب کا حساب لیا جائے گا، حسینہ واجد
بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے فیصلے سے پہلے ایک بیان میں کہا کہ کہ ان کے خلاف الزامات غلط ہیں اور وہ ایسے فیصلوں کی پرواہ نہیں کرتی ہیں۔

انسانیت کے خلاف جرائم کے عالمی ٹربیونل کے فیصلے سے پہلے اپنے حامیوں کے نام ایک آڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت ان کی جماعت کو ختم کرنا چاہتی ہے، 78 سالہ حسینہ نے بنگالی میں کہا کہ ’یہ اتنا آسان نہیں ہے، عوامی لیگ جڑوں سے اُبھری ہے، کسی طاقت کے ناجائز قبضہ کرنے والے کی جیب سے نہیں‘۔

حسینہ واجد نے کہا کہ ان کے حامیوں نے بنگلہ دیش میں احتجاجی منصوبوں کے لیے خودبخود ردعمل ظاہر کیا، ’انہوں نے ہمیں یقین فراہم کیا، لوگ اس کرپٹ، عسکری اور قاتل یونس اور اس کے معاونین کو دکھائیں گے کہ بنگلہ دیش کس طرح بدل سکتا ہے، لوگ انصاف کریں گے‘۔

حسینہ واجد نے اپنے حامیوں سے کہا کہ فکر نہ کریں، میں زندہ ہوں، زندہ رہوں گی، دوبارہ عوام کی فلاح کے لیے کام کروں گی اور بنگلہ دیش کی زمین پر انصاف کروں گی۔