کرائم – Daily Ibrat

خیابان بخاری میں خواتین کے درمیان جھگڑے کے حوالے سے ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےتحقیقات شروع ۔۔
خیابان بخاری میں خواتین کے درمیان جھگڑے کے حوالے سے ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےتحقیقات شروع ۔۔

کمیٹی کی جانب سے31 اگست کو تمام فریقین کو طلب کرلیاگیا ہے،

فوٹیجز میں نظر آنے والے اہلکاروں کو بھی شناخت کے بعد طلب کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،

فوٹیج میں نظر آنے والے تمام اہلکارڈسٹرکٹ کورنگی سے تعلق رکھتے ہیں،

تحقیقاتی رپورٹ تین روز میں کراچی پولیس چیف کودی جائے گی،

یہاں جرم ہونے پر پولیس 2 دن حدود کے تعین میں مصروف رہتی ہے ۔

یہ کون با اثر خاتون تھی جسکی ایک فون کال پر دوسرے ڈسٹرکٹ کی پولیس اسکی سہولت کاری کیلئے فوراً پہنچ گئی ؟؟

حملہ اور خاتون کس انتظامی عہدیدار کی منظور نظر ہے ؟؟

بلوچستان: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے،تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جوا پروموشن کیس: ڈکی بھائی اور اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد
لاہور کی عدالت میں آن لائن جوئے کی تشہیر کے مقدمے کی سماعت کے دوران سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیوبر سعد الرحمان اور دیگر ملزمان ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں جوئے کی پرموشن کے کیس کی کارروائی کی گئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جس کے بعد تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گواہوں کو 23 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرایم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ڈکی بھائی، اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

و اضح رہے کہ ڈکی بھائی کو این سی ایس آئی اے نے 17 اگست 2025 میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ملزم پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کا الزام عائد ہے۔

گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر
گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر

کراچی: سینئر فائر آفیسر ظفر خان کا کہنا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے  لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔

ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  گل پلازہ کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران اس میں آگ لگی جسے بھجادیا گیا۔

ظفر خان نے کہا کہ عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے،اب صرف سرچنگ کا عمل رہ گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن آج مکمل ہوجائےگا، ایس بی سی اے کی نگرانی میں کام ہورہا ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے مکمل کرلیں

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 17 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ایک بااثر شخص کو گرفتار کر لیا گیا، اے آر وائی نیوز نے بدھ کو رپورٹ کیا۔
کراچی: کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 17 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ایک بااثر شخص کو گرفتار کر لیا گیا، اے آر وائی نیوز نے بدھ کو رپورٹ کیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون گھریلو صفائی کا کام کرتی ہے۔ اس نے بتایا کہ تین افراد نے اسے اس وقت اغوا کیا جب وہ گھر میں کام کر رہی تھی، اسے کار میں ایک ویران علاقے میں لے گئے، اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس نے ایک ملزم کی شناخت سردار شہائی کے نام سے کی اور کہا کہ اسے ہتھیاروں کے زور پر جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

متاثرہ کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر گلشن معمار کے ایس ایچ او کو معطل اور تنزلی کا حکم دیا ہے۔ آئی جی نے ایس ایس پی ویسٹ کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے اور ملوث تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متاثرہ خاندان نے پی پی پی رہنما شاہدہ رحمانی سے رابطہ کیا، جنہوں نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، فریال تالپور اور ڈی آئی جی سے پولیس کی مبینہ غفلت کو اجاگر کرنے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کراچی: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
کراچی: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں سی ٹی ڈی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشتگردوں میں رعایت حسین عرف حمزہ عرف مولوی شامل ہے جو کالعدم زینبیون بریگیڈ کا سرغنہ بتایا جا رہا ہے، جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں حسین املاق، ساجد علی اور محمد عسکری شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ ملنے پر مطلوبہ افراد کو قتل کرتے تھے تاہم ملزمان کے قبضے سے چار پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

دورانِ تفتیش دہشتگردوں سے ان افراد کی لسٹ بھی برآمد ہوئی ہے جنہیں مذہبی بنیادوں پر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بلدیہ نمبر 7 کے علاقے میں ایک نمازی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، جبکہ سال 2024 میں جوبلی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک موذن کو زخمی کیا گیا تھا۔

گرفتار دہشتگرد شہر میں ہونے والی متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں تاہم گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

علی پور: ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ  مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جا رہے ہیں

پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خود.کش حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک ، 3 جوان شہید
تفصیلات کے مطابق پشاور میں صدر کے علاقے میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب 2 دھماکے ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ کے قریب ہوئے، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ ہوا

سی سی پی او پشاور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 8 بجکر11 منٹ پر ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خود.کش حملہ ہوا، ایک نے خود کو اڑایا، 2 خود.کش حملہ آوروں نےہیڈکوارٹرمیں گھسنےکی کوشش کی، ایف سی کےجوانوں نے دونوں دہشت گردوں کو گیٹ پر ہی ہلاک کردیا جبکہ حملے میں ایف سی کے 3 جوان شہید ہوئے.

ان کا کہنا تھا کہ ایف سی ہیڈکوارٹرزکوکلیئرکردیاگیاہے ، صوبے کی جوصورتحال ہے، پہلے سے ہی ہائی الرٹ تھے تاہم سی سی ڈی کے افسران شواہد جمع کررہے ہیں۔

دہشت گرد ایف سی ہیڈکوارٹرزمیں داخل ہو جاتے تو بڑا نقصان ہو سکتا تھا

دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایف سی ہیڈکوارٹرزپرخود۔کش حملہ ہوا تاہم جوانوں نے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ ایک خود۔کش حملہ آور نے خود کو ایف سی ہیڈکوارٹرزکے گیٹ پر اڑایا، جبکہ 2 دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ایف سی جوانوں نے دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی جی کے پی نے کہا مقابلے کے دوران ایف سی کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا ، دہشت گرد ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہو جاتے تو بڑا نقصان ہو سکتا تھا تاہم ایف سی ہیڈکوارٹرز میں کلیئرنس آپریشن ابھی چل رہا ہے اور ہیڈ کوارٹرز کے سامنے والے روڈ کو ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا ہے۔

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق
فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق

دھماکے سے فیکٹری کے اطراف میں موجود کئی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور 7  زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اطراف میں موجود کئی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

دھماکے کے باعث فیکٹری سے ملحقہ ایک گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور ان کے دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی طور جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے دو خواتین دو بزرگ اور فیکٹری ملازم شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں کو نکالا۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید افراد بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

فیصل آباد: ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔

کمشنر فیصل آباد راجا جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ 7 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

راجا جہانگیر انور کا بتانا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا، زیادہ جانی نقصان فیکٹری سے ملحقہ گھروں کے رہائشیوں کا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک پور میں 4 فیکڑیاں ایک ساتھ منسلک ہوکر کام کر رہی تھیں، وزیراعلیٰ پنجاب خود ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہو گئی جبکہ قریبی گھروں کی چھتیں بھی گرگئیں۔