آج کا اخبار
منگل, اگست 5, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ تازہ ترین

بلاول بھٹو حکومت کی دروغ گوئی اور دھوکے پر پھٹ پڑے

وی پی این کی بندش اورانٹرنیٹ اسپیڈ پر بلاول بھٹو کا شدید ردعمل

نومبر 14, 2024
in تازہ ترین, سیاست
0 0
بلاول بھٹو حکومت کی دروغ گوئی اور دھوکے پر پھٹ پڑے

Pakistani Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari | AP

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکہ کے ساتھ بدتر تعلقات ہیں، حکومت فور جی انٹرنیٹ کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہے، تھری جی انٹرنیٹ سروس دی جارہی ہے، آئین سازی کے وقت حکومت پیپلز پارٹی سے کی گئی اپنی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی۔

جمعرات کو کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئین سازی کے وقت برابری کی باتیں کیں، لیکن آئین سازی کے وقت حکومت اپنی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی، دیہی سندھ سے ججز ہوتے تو برابری کی بات کرتا، جوڈیشل کمیشن میں ہوتا تو آئینی بینچ میں فرق پر بات کرتا، میں جوڈیشل کمیشن سے احتجاجاً الگ ہوا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں انصاف کے سب سے بڑے ادارے میں برابری کی نمائندگی چاہیے، ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، وفاقی آئینی بینچ میں الگ اور سندھ کے لیے الگ طریقہ اختیار کیا گیا، سندھ کے ساتھ بار بار تفریق اور الگ سلوک نظر آتا ہے، سندھ کے لیے بھی ویسے فیصلے لیے جائیں جو وفاق خود کیلئے کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ ججز کا طریقہ ہے کہ بینچ سے سیاست کریں، چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ کو غیر متنازع ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا سب سےزیادہ واسطہ لوئر کورٹس سے ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو کہا ہے کہ چیف جسٹس سے رجوع کریں، لوئر کورٹس میں اصلاحات کے لیے بات کریں، جب تک لوئر کورٹس میں اصلاحات نہ ہوں مشن نامکمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے، طے ہوا تھا کہ پی ایس ڈی پی مشاورت سے بنائی جائے گی، میں 26ویں ترمیم میں مصروف تھا، حکومت نے پیٹھ پیچھے کینالز کی منظوری دے دی، ہم نئے کینالز پر اتفاق نہیں کرتے، میں سمجھتا ہوں اتفاق رائے کے مختلف طریقے ہوسکتے ہیں، حکومت کینالز پر جو طریقہ اپنا رہی ہے وہ ٹھیک نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بطور پارٹی چیئرمین ذمہ داری ہے کہ سی ای سی کو زمینی حقائق سے آگاہ کروں، حالات ایسے ہیں کہ سیاسی استحکام آسانی سے آسکتا ہے، پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے حکومت میں شامل نہیں ہونا، قانون سازی پر پوری طرح سےمشاورت ہونی چاہیے، یہ عجب ہے کہ پہلے فلور پر بل پھر مجھے کاپی دی جائے، سیاست عزت کے لیے ہوتی ہے، سیاست میں ناراضگی نہیں ہوتی، حکومت کےساتھ ناراضگی کا سوال ہی نہیں، لیکن وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے نہ سیاست کی جاتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا میں حکومت پارٹنرز کے ساتھ معاہدوں پر عمل کرتی ہے، ہم دیکھیں گےکہ معاہدےپر عمل درآمد کیا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری صاحب کی طبیعت بہتر ہے، ان کے پاؤں میں چار فریکچر ہوئے، مکمل بہتر طبیعت میں کچھ وقت لگےگا۔

Previous Post

پی ٹی آئی کو مزید 9 مئی جیسے واقعات کی اجازت نہیں دی جائے گی، شرجیل میمن

Next Post

ملک بھر کی تمام مساجد میں جمعہ کو نماز استسقاء کی ادائیگی کا سرکاری حکمنامہ جاری

مزید خبریں

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جون 24, 2025
121
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
75
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔
سندھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

جون 13, 2024
64
راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا
بین الاقوامی​

راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا

مئی 27, 2025
47
بریکنگ نیوز آپ کو دینے کے صارم برنے کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ امریکہ سے پاکستان میں ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ نے صارم برنی کو تحفہ کر لیا ہے۔ صارم برنی پر انتہائی سنگین نویت کے لیے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کافی آرسے سے انکی نظر تھی صارم برنی پر اور اب موکا ملا انکو گرفتار کرنے کا۔ صارم برنی پر الزم ہے کے وو غم ترین سے نو مولود بچون کو حاصل کرتے رہتے ہیں۔
تازہ ترین

سارم برنی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

جون 5, 2024
44
ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر
تازہ ترین

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر

اپریل 23, 2024
38
Load More
Next Post
ملک بھر کی تمام مساجد میں جمعہ کو نماز استسقاء کی ادائیگی کا سرکاری حکمنامہ جاری

ملک بھر کی تمام مساجد میں جمعہ کو نماز استسقاء کی ادائیگی کا سرکاری حکمنامہ جاری

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔
تازہ ترین

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔

اگست 5, 2025
0
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت  برآمد,
تازہ ترین

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد,

جولائی 27, 2025
14
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
33

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad