وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ اتنے بچے ہیں پنجاب حکومت آپ کو وفاق کے خلاف سازش کرنے کی طرف دھکیل رہی ہے اور آپ اس کا حصہ نہیں بن رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل میں سوال کیا کہ آپ کو پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست کرنے کے لیے وزیراعظم نے کہا تھا؟
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت سمیت وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کررہے تھے وہ آج بھی قوم کو یاد ہے۔
عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ جگہ اور ٹائم آپ کی پسند کا ہوگا لیکن آپ خود ضرور آئیے گا، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا۔