دادو – پولیس کی بہترین تفتیش، گٹکا فروشی کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان کو شجرکاری کی سزا سنا دی
دادو- کنزیومر پروٹیکشن کورٹ سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ دادو کی عدالت نے منفرد فیصلہ سناتے ہوئے مضر صحت گٹکا کے ساتھ گرفتار دو ملزمان کو ایک سو درختوں کے پودے لگانے کی سزا سنائی ہے
دادو- تھانہ دادو بی سیکشن پولیس نے تین ماہ قبل کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد جمالی اور قربان جمالی کو گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ نمبر 116/2025 بجرم دفعہ 4، 8، 9 اور 10 گٹکا مین پوری ایکٹ درج کیا گیا تھا
دادو- پولیس کی پیشہ ورانہ اور شفاف تفتیش کے نتیجے میں عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو ایک سو درخت لگانے کی ہدایت کی
دادو- وہ اقدام نہ صرف مضر صحت اشیاء کی روک تھام کے لیے اہم ہے بلکہ ماحول دوست فیصلے کے طور پر بھی قابلِ تحسین ہے، ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے کیس کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن ٹیم کو شاباشی دی ہے۔
عزيزالله خاصخیلی عبرت ڈیجیٹل نیٹورک ویب سائٹ دادو