کراچی ( انٹرنیشنل گلوبل نیوز ایجنسی ) سینئر صحافی امتیاز میر فائرنگ کے باعث زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔
چند روز قبل کالابورڈ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے امتیاز میر شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق امتیاز میر کا فوری آپریشن کیا گیا تھا تاہم طبیعت میں بہتری نہ آنے کے باعث آج وہ جانبر نہ ہو سکے۔
مرحوم کی میت کو قانونی کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کیا جائے گا۔