آج کا اخبار
جمعرات, ستمبر 4, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ سندھ

حیدرآباد: سیلاب کا خدشہ، دریائے سندھ کے حفاظتی بند کے قریب رہائشیوں کو ہٹانے کیلئے اعلانات

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سیلاب سے بچاؤ کے لیے ممکنہ اقدامات کا سلسلہ کیا جا رہا ہے۔

ستمبر 3, 2025
in سندھ, معاشرت, موسم
0 0
حیدرآباد: سیلاب کا خدشہ، دریائے سندھ کے حفاظتی بند کے قریب رہائشیوں کو ہٹانے کیلئے اعلانات

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سیلاب سے بچاؤ کے لیے ممکنہ اقدامات کا سلسلہ کیا جا رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حیدرآباد کے مقام پر دریائےسندھ کے حفاظتی بندکے قریب رہائش پذیر خاندانوں کو ہٹانے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

میگا فون سے کیے جانے والے اعلانات میں حفاظتی بندکے قریب رہائشی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر دریائے سندھ کےقریب آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقام پرمنتقل کرنےکاعمل جاری ہے۔

ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے اس حوالے سے بتایا کہ دریاؤں کے کنارے بسنے والے علاقوں کو خالی کرانے کا عمل جاری ہے، لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، حکومت مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مانیٹرنگ سیل کا عملہ الرٹ اور انتظامات پہلے سے زیادہ بہتر ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی کنٹرول روم میں متعلقہ حکام 24 گھنٹے موجود ہیں، عملہ ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ 102 کمزور مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی، محکمہِ آبپاشی نے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا، صورتحال بہتر ہے،کمزور مقامات کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔

Previous Post

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور نقدی چھیننے کے کیس میں گرفتار ملزم حسن زاہد نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔

Next Post

کم جونگ ان نے ڈی این اے کی حفاظت کے لیے پرائیویٹ ٹوائلٹ کے ساتھ چین کا سفر کیا

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
122
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جون 24, 2025
122
دریائے سندھ میں منگل، بدھ کی رات سیلاب کا خدشہ، 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ
سندھ

دریائے سندھ میں منگل، بدھ کی رات سیلاب کا خدشہ، 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ

اگست 30, 2025
68
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
54
رانا ثنااللہ اور قمر جاوید باجوہ میں کس بات پر تلخی ہوئی؟ لیگی رہنما کا سنسنی خیز انٹرویو
سندھ

رانا ثنااللہ اور قمر جاوید باجوہ میں کس بات پر تلخی ہوئی؟ لیگی رہنما کا سنسنی خیز انٹرویو

اپریل 22, 2024
48
کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری
موسم

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

اگست 19, 2025
23
Load More
Next Post
کم جونگ ان نے ڈی این اے کی حفاظت کے لیے پرائیویٹ ٹوائلٹ کے ساتھ چین کا سفر کیا

کم جونگ ان نے ڈی این اے کی حفاظت کے لیے پرائیویٹ ٹوائلٹ کے ساتھ چین کا سفر کیا

سندھ میں ہنگامی صورتحال نہیں، تیاری مکمل ہے، کچے سے لوگوں کو نکال رہے ہیں، شرجیل میمن
تازہ ترین

سندھ میں ہنگامی صورتحال نہیں، تیاری مکمل ہے، کچے سے لوگوں کو نکال رہے ہیں، شرجیل میمن

اگست 28, 2025
22
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان
تازہ ترین

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان

اگست 13, 2025
32
کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔
تازہ ترین

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔

اگست 5, 2025
26

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad