ممتاز پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ، جو حالیہ دنوں میں مذہبی تنازعے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آکر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے، بالآخر ڈیڑھ ماہ بعد وطن واپس لوٹ آئے۔
دبئی میں قیام کے دوران رجب نے نہ صرف پاکستان میں اپنے خلاف چلنے والے مقدمے کا سامنا کیا بلکہ مداحوں کے دل آزاری پر معذرت بھی کی۔
ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے، منیب بٹ شادیوں میں کھانا ضائع کرنے والے مہمانوں پر برس پڑے
رجب بٹ نے واپسی پر اپنے گھر والوں کو سرپرائز دیا۔ ان کے گھر پہنچنے کا جذباتی منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، جو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔
جب رجب اپنے گھر داخل ہوئے تو ان کے والد ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ بیٹے کو دیکھ کر وہ خوشی سے جھوم اٹھے، مگر رجب نے انہیں روک دیا تاکہ وہ پہلے اپنی والدہ اور اہلیہ کو حیران کر سکیں۔
میری زندگی میں کوئی مرد دوست نہیں، رومیسہ خان نےصرف لڑکیوں سے دوستی پر لب کشائی کر دی
ان کی والدہ باورچی خانے میں مصروف تھیں جب رجب نے انہیں پیچھے سے آ کر گلے لگایا۔ بیٹے کو سامنے دیکھ کر وہ شدت جذبات سے آبدیدہ ہو گئیں۔ ان کی اہلیہ ایمان بھی شوہر کی اچانک واپسی پر نہایت پرجوش اور جذباتی دکھائی دیں۔ رجب بٹ کے دوست بھی اس خاص موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔