آج کا اخبار
پیر, دسمبر 1, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ انٹرٹینمنٹ

ماورا حسین نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا

وہ "جفا" میں اہم کردارادا کررہی ہیں

دسمبر 6, 2024
in انٹرٹینمنٹ
0 0
ماورا حسین نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی ایل ایل بی کی ڈگری کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اداکاری کی دنیا کو چھوڑنے کا اشارہ دیا ہے۔

ان کی بھاری آواز اور دبلی پتلی جسامت کے باعث وہ اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ ماورا حسین کے مشہور ڈرامے جیسے ’آنگن‘، ’ثبات‘، ’نوروز‘، ’ایک تمنا لاحاصل سی‘، اور ’داسی‘ نے انہیں ناظرین کی بھرپور پسندیدگی حاصل کی۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا، خاص طور پر 2016 میں بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے ذریعے۔

حالیہ انٹرویو میں ماورا نے اپنے پسندیدہ پیشوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وکیل بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ”مجھے صرف دو نوکریاں پسند ہیں: ایک اداکاری اور دوسری بے بی سٹنگ۔ اس کے علاوہ کوئی اور ملازمت نہیں ہے۔“

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید وضاحت کی کہ، ”بدقسمتی سے، میں اپنی وکالت کی ڈگری کو کارآمد نہیں بنا سکتی۔ پانچ سال پہلے مجھے لگتا تھا کہ میں وکالت اور اداکاری دونوں ہی پیشوں کو ساتھ لے جا سکتی ہوں، لیکن اب سمجھ آئی ہے کہ ایسا ممکن نہیں۔“

ماورا نے کہا، ”کسی بھی نوکری کو کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس پر مکمل توجہ مرکوز کریں۔ اگر میں نے وکالت کا فیصلہ کیا تو پھر میں پوری طرح اس پر توجہ دوں گی اور اداکاری کو چھوڑ دوں گی۔“

انہوں نے مزید کہا، ”میں ایل ایل بی مکمل کر چکی ہوں اور بار کورس کے لیے 9 ہفتے درکار ہیں، جس کے لیے مجھے لندن جانا ہوگا۔ میں مزید پڑھائی کے لیے تیار ہوں، لیکن ابھی یہ نہیں سوچا کہ کب کروں گی۔“

ماورا حسین نے 2019 میں یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی تعلیم مکمل کی اور اپنی کانووکیشن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ انہوں نے 2014 میں ایل ایل بی پروگرام میں داخلہ لیا، مگر بالی وڈ فلم کی آفر ملنے پر اپنی تعلیم میں وقفہ دیا، بعد میں 2017 میں تعلیم مکمل کرنے کا ارادہ کیا۔

ماورا کو کنٹریکٹ لا میں جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے، جو ان کی محنت اور قابلیت کا ثبوت ہے۔

ماورا حسین نے حالیہ گفتگو میں یہ واضح کیا کہ وہ اپنے کیریئر اور تعلیم دونوں کو یکجا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، مگر ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ تعلیم رہے گی۔

Previous Post

بیرسٹر گوہرعلی جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے

Next Post

پی ٹی آئی میں کوئی اندرونی اختلاف نہیں ہے، یاسمین راشد

مزید خبریں

گووندا کا اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
انٹرٹینمنٹ

گووندا کا اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

مارچ 18, 2025
36
سشانت سنگھ کی موت کا کیس 4 سال بعد بند کیوں کردیا گیا؟
انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کی موت کا کیس 4 سال بعد بند کیوں کردیا گیا؟

مارچ 24, 2025
26
علیزے شاہ کی ’آواز کی سرجری‘ کی خبروں پر لب کشائی
انٹرٹینمنٹ

علیزے شاہ کی ’آواز کی سرجری‘ کی خبروں پر لب کشائی

مارچ 19, 2025
25
رجب بٹ نے بیوی سے ناروا سلوک کے الزامات پر وضاحت پیش کردی
انٹرٹینمنٹ

رجب بٹ نے بیوی سے ناروا سلوک کے الزامات پر وضاحت پیش کردی

مئی 20, 2025
24
چیمپئنز ٹرافی: گروپ بی میں کون سی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے چانسز زیادہ ہیں؟
انٹرٹینمنٹ

چیمپئنز ٹرافی: گروپ بی میں کون سی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے چانسز زیادہ ہیں؟

فروری 26, 2025
23
ڈکی بھائی کی خطرناک ویڈیو، لوگ ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کا انتظار کرنے لگے
انٹرٹینمنٹ

ڈکی بھائی کی خطرناک ویڈیو، لوگ ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کا انتظار کرنے لگے

اپریل 11, 2025
22
Load More
Next Post
پی ٹی آئی میں کوئی اندرونی اختلاف نہیں ہے، یاسمین راشد

پی ٹی آئی میں کوئی اندرونی اختلاف نہیں ہے، یاسمین راشد

بین الاقوامی​

بالی ووڈ کے لیجینڈ اداکار دھرمیندر نہیں رہے

نومبر 25, 2025
12
پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خود.کش حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک ، 3 جوان شہید
تازہ ترین

پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خود.کش حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک ، 3 جوان شہید

نومبر 24, 2025
12
4  ملزمان کی پھانسی کی سزائیں کالعدم قرار، توہین رسالت کے مقدمے میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تازہ ترین

4 ملزمان کی پھانسی کی سزائیں کالعدم قرار، توہین رسالت کے مقدمے میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا

نومبر 22, 2025
14

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad