آج کا اخبار
جمعہ, نومبر 28, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ تازہ ترین

پی ٹی آئی کو سنگجانی جانے کا کہا، اڈیالہ سے بھی منظوری مل گئی، محسن نقوی

نہیں معلوم پارٹی میں عمران خان سے بڑی کوئی لیڈرشپ آگئی، وزیر داخلہ، فوج بلانے اور کرفیو لگانے کا انتباہ

نومبر 26, 2024
in تازہ ترین, سیاست, قومی
0 0
پی ٹی آئی کو سنگجانی جانے کا کہا، اڈیالہ سے بھی منظوری مل گئی، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی مظاہرین کو سنگجانی جانے کا کہا اور اس کیلئے انہیں اڈیالہ جیل سے بھی منظوری مل گئی لیکن پھر پی ٹی آئی نے حکومت کو جواب نہیں دیا۔

پیر کو نصف شب کے وقت ڈی چوک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈی چوک میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے اس کیلئے آرٹیکل 245 استعمال کرنا پڑے یا کرفیو لگانا پڑے۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف سے لاشیں لینے کی کوشش کی جارہی ہے، چونگی نمبر 26 پر رینجرز کا جوان گولی سے زخمی ہوا اور اس سے پہلے پتھر گڑھ میں 4 جوان گولیوں سے زخمی ہوئے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گولی کا جواب گولی ہوتا ہے لیکن حکومت اس سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ سامنے بھی پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈلائن کراس نہ کی جائے ورنہ کارروائی ہوگی ۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافیوں کے سوال کے جواب میں محسن نقوی نے ایک بار پھر کہاکہ اڈیالہ جیل سے بھی مظاہرین کو سنگجانی جانے کی اجازت مل گئی ۔

’میری انفارمیشن میں نے آپ کے ساتھ شیئر کر دی ہے کہ مجھے پتا تھا، لیکن میرا خیال ہے کہ۔۔۔ اگر عمران خان سے بھی اوپر کی کوئی لیڈرشپ آگئی ہے جس نے ماننے سے انکار کیا ہے۔۔۔ مجھے نہیں پتا۔ آپ ان سے پوچھیں۔‘

دریں اثنا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت بشریٰ بی بی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں اس لیے حکومت کے پاس طاقت کا استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

Previous Post

میری طلاق کے بعد بچوں کو کافی تکلیفیں سہنی پڑیں، جاوید شیخ

Next Post

اسلام آباد میں شر پسندوں نے رینجرزاہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4 شہید، فوج طلب، دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

مزید خبریں

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
152
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جون 24, 2025
124
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
79
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔
سندھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

جون 13, 2024
71
راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا
بین الاقوامی​

راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا

مئی 27, 2025
51
بریکنگ نیوز آپ کو دینے کے صارم برنے کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ امریکہ سے پاکستان میں ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ نے صارم برنی کو تحفہ کر لیا ہے۔ صارم برنی پر انتہائی سنگین نویت کے لیے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کافی آرسے سے انکی نظر تھی صارم برنی پر اور اب موکا ملا انکو گرفتار کرنے کا۔ صارم برنی پر الزم ہے کے وو غم ترین سے نو مولود بچون کو حاصل کرتے رہتے ہیں۔
تازہ ترین

سارم برنی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

جون 5, 2024
50
Load More
Next Post
اسلام آباد میں شر پسندوں نے رینجرزاہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4 شہید، فوج طلب، دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

اسلام آباد میں شر پسندوں نے رینجرزاہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4 شہید، فوج طلب، دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

بین الاقوامی​

بالی ووڈ کے لیجینڈ اداکار دھرمیندر نہیں رہے

نومبر 25, 2025
9
پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خود.کش حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک ، 3 جوان شہید
تازہ ترین

پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خود.کش حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک ، 3 جوان شہید

نومبر 24, 2025
11
4  ملزمان کی پھانسی کی سزائیں کالعدم قرار، توہین رسالت کے مقدمے میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تازہ ترین

4 ملزمان کی پھانسی کی سزائیں کالعدم قرار، توہین رسالت کے مقدمے میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا

نومبر 22, 2025
9

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad