آج کا اخبار
بدھ, جولائی 23, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ تازہ ترین

طالبعلم کے اغوا کیخلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال، تعلیمی ادارے بند

کوئٹہ، لورالائی اور کوہلو میں تمام سرکاری اور نجی اسکول بند پرچے ملتوی

نومبر 25, 2024
in تازہ ترین
0 0
طالبعلم کے اغوا کیخلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال، تعلیمی ادارے بند

کوئٹہ کے مغوی طالبعلم مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، کوئٹہ، لورالائی اور کوہلو میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

گزشتہ روز 11 سالہ مغوی طالبعلم مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی تھی، سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے باعث کل اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔

اس تناظر مین آج بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے باعث کوئٹہ، لورالائی اور کوہلو میں تمام سرکاری اور نجی اسکول بند ہیں، مڈل کلاس اور سرکاری اسکولوں کے پرچے ملتوی کردیے گئے۔

واضح رہے کہ 15 نومبر کو 11 سالہ مصور کاکڑ کو نامعلوم افراد نے پٹیل باغ کے علاقے میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کیا تھا، اہلخانہ نے کہا تھا کہ بچے کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 نومبر کو کوئٹہ میں 11 سالہ طالب علم کے اغوا کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی تھی کیونکہ حکام اس کا سراغ لگانے میں ناکام رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کوئٹہ میں ہڑتال کی کال دھرنا کمیٹی اور تاجروں کی ایسوسی ایشن نے مغوی بچے کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے مشترکہ طور پر دی تھی جبکہ کئی سیاسی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی تھی۔

اس کے علاوہ تاجر برادری نے بھی ہڑتال کی حمایت میں اپنے کاروبار بند رکھے تھے، اس دوران شہر میں تمام بڑے بازار، شاپنگ پلازے اور کاروباری مراکز بند رہے تھے۔

اس موقع پر داخلی اور خارجی راستوں پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اور لوگوں سمیت گاڑیوں کی مسلسل چیکنگ کی گئی تھی۔

مغوی بچے کے والد حاجی راز محمد نے بلوچستان ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کو اغوا ہوئے 5 دن گزر چکے ہیں لیکن اب تک اس کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

انہوں نے آرمی چیف سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کی بحفاظت واپسی کے لیے مداخلت کریں۔

انہوں نے عوام کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا اور اغوا کاروں سے رابطے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا، مزید کہا تھا کہ مستقبل کے اقدامات کا فیصلہ دھرنا کمیٹی کرے گی۔

Previous Post

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کیلئے نئے نام کا اعلان کردیا

Next Post

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت 120 ملزمان پر فرد جرم پھر مؤخر

مزید خبریں

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جون 24, 2025
121
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔
سندھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

جون 13, 2024
64
راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا
بین الاقوامی​

راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا

مئی 27, 2025
47
بریکنگ نیوز آپ کو دینے کے صارم برنے کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ امریکہ سے پاکستان میں ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ نے صارم برنی کو تحفہ کر لیا ہے۔ صارم برنی پر انتہائی سنگین نویت کے لیے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کافی آرسے سے انکی نظر تھی صارم برنی پر اور اب موکا ملا انکو گرفتار کرنے کا۔ صارم برنی پر الزم ہے کے وو غم ترین سے نو مولود بچون کو حاصل کرتے رہتے ہیں۔
تازہ ترین

سارم برنی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

جون 5, 2024
43
ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر
تازہ ترین

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر

اپریل 23, 2024
38
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
31
Load More
Next Post
عمران خان کی 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال، احتجاج سے پہلے ہی مذاکراتی کمیٹی تشکیل

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت 120 ملزمان پر فرد جرم پھر مؤخر

نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
18
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
31
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

جولائی 16, 2025
9

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad