محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کا امکان ہے۔