ٹک ٹاکر مناہل ملک کی چند ہفتوں قبل ایک نازیبا ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل کا ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اپنی ویڈیو کو جعلی قرار دیا تھا۔
ویڈیو پیغام میں مناہل ملک کا کہنا تھا کہ لیک ہونے والی ویڈیو جعلی ہے، ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ویڈیو جاری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔ وہ شخص جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔
اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین نے پھر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔