ان دنوں پاکستان اور بھارت میں مقبول ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم ’ کا بلآخر اختتام ہوگیا، ڈرامے کے شاندار اختتام نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
ڈرامے کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوا تھا اور اس کے ذریعے فہد مصطفیٰ نے ایک دہائی بعد ڈراموں میں واپسی کی تھی، ڈرامے کی مقبولیت کے بعد اس کی آخری قسط کو 5 نومبر کو سینمائوں میں دکھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اداکار فہد مصطفی اور ہانیہ عامر کے مقبول ڈرامے کی آخری قسط سینما گھروں پیش کی گئی تو عوام کی بڑی تعداد نے سینما کا رخ کر لیا، شائقین ڈرامہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کو بے قرار نظر آئے۔
پاکستانی ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کا چرچا نہ صرف پاکستان بھر بلکہ پڑوسی ملک میں بھی جاری رہا، ڈرامے کی آخر قسط سینما میں دیکھنے کے لیے شوبز کی نامور شخصیات بھی آئیں۔
ڈرامے میں فہد مصطفی کے والد کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار جاوید شیخ کہتے ہیں کہ ڈرامے کا اختتام ایسا ہی ہوناچاہیئے تھا کیونکہ پورا پاکستان اور ہندوستان شرجینہ اور مصطفی کے سحر مبتلہ تھا وہ چاہتے تھے کہ شرجینہ اور مصطفی مل جائیں ، دیکھنے والے نہیں چاہتے تھے شرجینہ اور مصطفی کی علیحدگی ہوجائے۔
جاوید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ڈرامے کا اختتام خوشگوار ہوا اور آج ہندوستان اور پاکستان خوش ہوگا۔