جدہ (بیورو رپورٹ)سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ عوام غیر معیاری اور جعلی خبروں سے گمراہ نہ ہوں، لیکن یہ بھی درست ہے کہ سوشل میڈیا ایک حقیقت بن چکا ہے، دوسری طرف اخراجات میں اضافے کے باوجود پاکستان میں پرنٹ میڈیا کا مستقبل بہتر ہے جبکہ دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا آن لائن جا رہا ہے، پرنٹ میڈٰیا کے بعد الیکٹرانک میڈیا اور اب سوشل میڈیا کا دور ہے۔