اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)کیا حکومت شیر افضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننےدے گی؟ اس حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ نگارمحمد صالح ظافر نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے ۔ "جنگ ” میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں صالح ظافر نے لکھا کہ قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سےخطاب پر بحث آج شروع ہوگی، سپیکر روایت کے مطابق قائد حزب اختلاف کو بحث کے آغاز کی دعوت دیں گے ، انہیں اپنے خطاب میں ہر قومی اور سیاسی معاملے پر اظہار خیال کی آزادی ہوگی۔ ان کی تقریر کے لئے کوئی دورانیہ متعین نہیں ہوگا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے تحریک انصاف کے بانی نے شیر افضل خان مروت کو نامزد کردیا ہے ۔