ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بھی شاعر مشرق اور مفکر اسلام علامہ اقبال کا 86 واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ اس سلسلے میں پریس کلب ڈھاکہ میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت شاعر المجاھدی ایڈیٹر روز نامہ "اتفاق” نے کی جبکہ مہمان صدر سابقہ وائس چانسلر معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شمشیر علی تھے۔ سیمینار کے شرکاء نے "فلسفہ اقبال انسانی اتحاد” پر روشنی ڈالی اور کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں جہاں فلسفہ خودی کا پرچار کیا وہیں مرد مومن کی خصوصیات بھی امت مسلمہ کو باور کروائیں۔