سندھ میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغار
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کراچی کے خاتون پاکستان گورنمینٹ گرلز اسکول میں منعقدہ مہم کا آغاز کیا۔
وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ہے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ امید ظاہر کی کہ پاکستان بیٹیاں اب سروائیکل کینسر سے متاثر نہیں ہونگی۔
ویکسین اسکولز، بنیادی مراکز اور آئوٹ ریچ طریقہ کار کے تحت کی جاۓ گی۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو
سروائیکل کینسر خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والا کینسر ہے۔ وزیر صحت سندھ
سندھ میں 4.1 ملین بچیوں کو یہ ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو
اسکول اور کمیونٹی کی بچیاں ویکسینیشن کا حصہ بنیں گی۔ وزیر صحت سندھ
بچیاں مستقبل کی مائیں ہیں، ان کی صحت ہماری ترجیح ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو
ہماری کوشش ہے کہ ایک بھی بچی ویکسین سے محروم نہ رہے۔ وزیر صحت سندھ
والدین بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ وزیر صحت سندھ
اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو محفوظ بنانا ہے۔
ہمیں خواتین کی صحت اور سماجی مسائل کی طرف ہر حوالے سے سنجیدہ ہونا پڑے گا۔ سردار شاہ
ایچ پی وی ایکسین کے حوالے سے صوبائی سطح پر تمام نجی اور سرکاری اسکولز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ سردار شاہ
کسی بھی سرکاری یا نجی اسکول کی طرف سے تعاون نہ کرنے کی صورت کارروائی ہوگی۔ سردار شاہ